Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزرا عاطف خان اور تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں آغاز کے حوالے سے اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی وزرا عاطف خان اور تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں آغاز کے حوالے سے اجلاس
ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے ہسپتالوں کا پورا نظام منظم اور جدید خطوط پر استوار ہوگا، صوبائی وزرا عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل وامور نوجوانان اور خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ عوام کو آسان اور شفاف طریقے سے خدمات کی فراہمی کیلئے صوبے میں ڈیجیٹل نظام کیلئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم منصوبے کو صوبے کے تمام ہسپتالوں میں شروع کیا جا رہا ہے جن سے نہ صرف ہسپتالوں کے انتظامی امور بلکہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ایک مربوط اور منظم سسٹم پر استوار ہو جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے آغاز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو متعلقہ افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان، چارسدہ، ہری پور،صوابی، نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال پشاور، مولوی جی ہسپتال پشاور اور صفت غیور ہسپتال میں مذکورہ منصوبے کے آغاز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ہسپتالوں میں ہیلتھ انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم منصوبے کے آغاز کا آزمائشی بنیادوں پر شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزرا نے متعلقہ حکام کو ھدایت جاری کی کہ منصوبے کے آغاز کیلئے تمام تیاریاں اور دیگر لوازمات جلد مکمل کیا جائے۔

chitraltimes health management system breaing minister health


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69717