Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی چترال کے سڑکوں کی میگاپراجیکٹس پر کام بند کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال

Posted on
شیئر کریں:

پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی چترال کے سڑکوں کی میگاپراجیکٹس پر کام بند کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ایک اھم اجلاس پیر کے دن سئنیر وائس پریزیڈنٹ اپر چترال قیوم بیگ کی صدارت میں بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری علاؤ الدین عرفی، وائس پریزیڈنٹ سید حبیب اللہ شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سبحان الدین، جوائنٹ سیکرٹری جاوید اختر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکبر الدین اور ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اپر چترال افگن رضا نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے چترال میں جاری ترقیاتی کاموں کو روکنے اور بجلی کی ناروا ، مصنوعی لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چترال شندور روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کرنا سابق وزیر اعظم عمران خان کا چترال کے عوام پر بڑا احسان تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت میں بونی بزوند روڈ پر کام تیزی سے جاری تھا لیکن بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت آتے ہی جاری ترقیاتی کام کو رکواکر چترالی قوم کو مسائل سے دوچار ہے، جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ریگولر بجلی کی ترسیل تھی لیکن مرکز میں حکومت تبدیل ہوتے ہی بجلی کی مصنوعی لوڈ شیڈنگ شروع ہوئ ہے۔
موجودہ پی ڈی ایم سرکار نے نیب قوانین میں ترجیحات کرکے دوبارہ کرپشن اور شاہ خرچیاں میں مصروف ہوکر ملک و معاشی بحران سے دوچار کرہا ہے ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرہا ہے ، شرکاء نے کہا کہ اس سارے بحران کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہے۔ ملک کی سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے الیکشن کرنا اھم ضرورت ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69701