Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو وریجون میں زبردست احتجاجی جلسہ،  انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لاٸن

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو وریجون میں زبردست احتجاجی جلسہ،  انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لاٸن

اپر چترال (جمشیداحمد)بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف وریجون موڑکھو میں ایک زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدرات سابق وی سی ممبر ناصر الدین نے کی جلسے میں علاقے کے عوام اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ ریشن پاور ہاؤس اپر چترال کی واحد بجلی گھر ہے اور اپر چترال دو تحصیلوں پر مشتمل ہے لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ دو تحصیلوں کی چیئرمینز مل کر پیڈو والوں کو بجلی دو تحصیلوں میں برابر تقسیم کرنے کا پابند بناۓاورسات دن کے اندر نیا شیڈول بنا کر ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس مسلے کو حل کرواۓ بصورت دیگر عوام تنگ امد بہ جنگ امداپنے حق کے حصول کی خاطر عوام ریشن پاور ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پرمجبور ہونگے مقرریں میں سابق ممبر ناصر الدین کفایت المعروف فورمین چیرمین وریجون عبدالرفیع چیرمین سہت شیر حبیب مولاناجعفر کشم اشفاق لال کشم محمد علی شاہ محی الدین عبدالحسین منیجر ظہیرالدین امین اللہ کونسلر سلطان حسین مولانا قادر ازاد دیگر نے خطاب کی اور ایک قرارداد بھی متعلقہ محکموں اور متعلقہ افراد کو بیجھدی گٸی۔ اسٹج کی فراٸض چیرمین چیر مین عبدالرفیع نے انجام دی۔

chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral1 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral2 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral3 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69674