Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ٹی ڈی سی نے 3 سالہ سرمایہ کاری پلان نیپرا کو بھیج دیا

Posted on
شیئر کریں:

این ٹی ڈی سی نے 3 سالہ سرمایہ کاری پلان نیپرا کو بھیج دیا

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے 2025ء تک 3 سال کا سرمایہ کاری پلان تیار کر کے نیپرا کو بھجوا دیا۔نیپرا حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کے انویسٹمنٹ پلان پر 2 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔مجوزہ پلان کے مطابق این ٹی ڈی سی 369 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس حوالے سے 2023ء میں 114 ارب 30 کروڑ، 2024ء ں 145 ارب 35 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔2025ء میں این ٹی ڈی سی 109 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔پلان کے مطابق پاور پراجیکٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے 167 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ سسٹم کے مرمتی کاموں اور توسیع کے اقدامات پر 157 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ روپیخرچ کیے جائیں گے۔پلان میں این ٹی ڈی سی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 23 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ترسیلی نظام کی بہتری کے دیگر اقدامات پر 20 ارب 70 کروڑ روپیخرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔پنجاب میں 164 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ اور خیبر پختون خوا میں 134 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔این ٹی ڈی سی کے مجوزہ پلان کے مطابق بلوچستان میں 12 ارب 28 کروڑ اور سندھ میں 23 ارب 54 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 

 

بجلی فراہمی بہتر بنانے کے لیے 369 ارب روپے کے منصوبے

اسلام آباد(سی ایم لنکس) بجلی کی ترسیل کے قومی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے سال 2025 تک کے سرمایہ کاری منصوبے تیار کرلیے جن کے ذریعے بجلی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی ترسیل کے قومی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے سال 2025 تک 3 سالہ سرمایہ کاری منصوبہ تیار کرلیا، سرمایہ کاری پلان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھجوا دیا گیا۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے انویسٹمنٹ پلان پر 2 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔منصوبے کے مطابق این ٹی ڈی سی 3 سال میں 369 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی، سنہ 2023 میں 114 ارب 30 کروڑ اور سنہ 2024 میں 145 ارب 35 کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔سال 2025 میں این ٹی ڈی سی 109 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔منصوبے کے مطابق پاور پراجیکٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے 167 ارب 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، مرمتی کاموں اور توسیع کے اقدامات پر 157 ارب 79 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔این ٹی ڈی سی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 23 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گی، ترسیلی نظام کی بہتری کے دیگر اقدامات پر 20 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔این ٹی ڈی سی پنجاب میں 164 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے، پختونخواہ میں 134 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ میں 23 ارب 54 کروڑ روپے اور بلوچستان میں 12 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 


شیئر کریں: