Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے زیراہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال کے زیراہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب

اپر چترال ( محمد زاکر زخمی ) بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کے سلسلے اپر چترال کابینہ کے زیرِ اہتمام بونی اپر چترال میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی کابینہ سمیت تینوں تحصیلوں کے کابینہ کے اراکینِ نے بھر پور شرکت کی ۔جنرل سکرٹری پاکستان مسلم لیگ نون اپر پرنس سلطان الملک نے نظامت کی اور تقریب کے اعراض و مقاصد بیان کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ضلعی صدر سید احمد خان سالگرہ تقریب کے موقع پر تینوں تحصیلوں کے نو منتخب صدور اور کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں تحصیل تورکھو کے صدر احمد الله ،تحصیل موڑکھؤ کے صدر محمد اعظم خان اور تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال اور ان کے کابینہ کے ارکان شامل تھے۔

بعد میں ضلعی صدر سید احمد خان اور کابینہ کے ارکان نے سالگرہ کیک کاٹا ۔اس تقریب میں شرکت کے لیے تریچ ،تورکھو اور دیگر دور دراز علاقوں کے لیگی ارکان خصوصی طور پر ائیے ہوئے تھے۔ اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ نون اپر اور دیگر مقررین بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی ساتھ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی پاکستان کے لیے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے ہٹا کر پاکستان کو لامتناہی مسائل سے دوچار کیا گیا۔سازشی عناصر نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے ترقی کے خلاف سازش کی جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں مقررین کا کہنا تھا ۔کہ موجودہ مرکزی حکومت معشیت کو سنبھالنے کی بھر پور جدوجہد میں مصروف ہے پھر بھی نواز شریف جب تک اقتدار میں نہیں آتے مشکلات موجود رہینگے۔ سید احمد خان اور دیگر مقررین نے اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال میں تیزی سے منظم ہورہی ہے جس کا ثبوت تحصیل کابینہ سازی کے ساتھ وی سیز سطح پر کابینہ سازی اخری مرحلے میں داخل ہونا ہے اس میں جنرل سکریٹری پاکستان مسلم لیگ نون اپر پرنس سلطان الملک کے دن رات کی محنت اور قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔سابق ناظم سلامت خان پارٹی کے بہتر مفاد میں اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی کو اپر چترال میں مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز دی جسے صدر اور جنرل سکرٹری نے سراہتے ہوئے مستقبل میں ان کے تجاویز پر عمل کرنے کے یقین دہانی کی ۔اخر میں بابائے قوم کی درجات کی بلندی اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے درازی عمر کے لیے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا

chitraltimes pmln upper chitral quaid anniversery program 1

chitraltimes pmln upper chitral quaid anniversery program 5

chitraltimes pmln upper chitral quaid anniversery program 2 chitraltimes pmln upper chitral quaid anniversery program 3

chitraltimes pmln upper chitral quaid anniversery program 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69641