Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافہ، حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافہ، حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ کے بعد میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بھی چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق میدانی علاقوں میں سرکاری و نجی سکولز 25 دسمبرسے یکم جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ ونٹر زون کے سکولز میں 25 دسمبرسے 15 فروری تک چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں جس کے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔

 

ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد

پشاور(سی ایم لنکس)صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ ماحولیات نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد کردی، پشاور ہائیکورٹ نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ ماحولیات نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں پرپابندی عائد کردی، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹائر جلانے والے فیکٹریوں پر پابندی ایک سال کے لیے ہوگی۔خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔صوبائی ایجنسی برائے تحفظ ماحولیات (ای پی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں 11 ٹائر جلانے والے فیکٹریز موجود ہیں، 9 فیکٹریاں نوشہرہ اور 2 بڈھ بیر پشاور میں ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر ٹائر جلانے والے فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
69615