Chitral Times

Feb 7, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ہیلپنگ ہینڈ  کے زیراہتمام ہائی اچیورز ایوارڈ شو کا انعقاد، طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں ہیلپنگ ہینڈ  کے زیراہتمام ہائی اچیورز ایوارڈ شو کا انعقاد، طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام چترال کے مقامی ہوٹل میں ہائی اچیورز ایورڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چترال کے مختلف سکولوں میں پڑھنے والے یتیم طلبہ و طالبات میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہیلپنگ ہینڈ چترال شہر میں آرفن سپورٹ پروگرام کے تحت 200 یتیم طلباء و طالبات کی کفالت کر رہی ہے جن میں سے مختلف مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 طلبہ و طالبات کے لئے ہائی اچیور ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود غزنوی تھے۔ ان کے علاوہ سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ، ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ حافظ امین اللہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد شجاع الحق بیگ، صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک وجیہ الدین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر نواز بھی موجود تھے۔ مقررین نے ہیلپنگ ہینڈ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااور ڈونرز حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے اختتام پر اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انعامات میں میں سائیکل، ٹیبلیٹ، سپورٹس کٹ اور دیگر انعامات شامل تھے۔

ان کے علاوہ ہیلپنگ ہینڈ کے تحت چلنے والے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں نقد انعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ سنٹر کی پرنسپل سسٹر نسرین نے مہمانوں کو تخائف پیش کی۔ پروگرام کے میزبانی جونئر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عرفان عزیز نے کی۔

chitraltimes helping hand high achievers program 4 chitraltimes helping hand high achievers program 5

chitraltimes helping hand high achievers program 2

chitraltimes helping hand high achievers program 1


شیئر کریں: