Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین چترال کی وفد کا سرتاج احمد خان کی قیادت میں گورنرخیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات 

شیئر کریں:

تجاریونین چترال کی وفد کا سرتاج احمد خان کی قیادت میں گورنرخیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات

 

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ قومیں تب ہی ترقی کرتی ہیں جب وہ قانون و آئین کی پاسداری کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے معاشرے میں سے منفی رویوں اور عادات کے خاتمے کے لیے پورے اخلاص سے جدوجہد کرتی ہیں، بندوق کے زور سے چلنے والے کبھی منزل نہیں پاتے اور آئینی راستہ اپنانے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے، ضم اضلاع کی احساس محرومیوں کی خاتمے کے لیے کمر کس رکھی ہے، ایسے انقلابی کام کرونگا کہ صوبے کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار گورنر حاجی غلام علی نے گزشتہ روز گورنر ہاوس میں آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سے تجار یونین چترال کے وفد صدر بشیر احمد ، جنرل سیکریٹری اظہراقبال و دیگر نے کو آرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان کی سربراہی میں ملاقات کرتے ہوئے نہ صرف مبارکباد دی بلکہ انہیں چترال کے روائتی لباس کا اہم ترین حصہ چترالی ٹوپی اور چوغہ بھی پہنایا۔

 

مہمند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر خواجہ عبدالقدوس اور سابق صدر سجاد علی کی قیادت میں اور خیبر چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے روائیتی شال، کُلہ اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے چترال تجار یونین کے وفد نے چترال کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور وہاں انفراسکٹرکچر سمیت کال و یونیورسٹیز سمیت دیگر شعبوں میں جاری مسائل سے آگاہ کیا۔ مہمند چیمبر کے وفد نے مہمند اکنامک زون، پلاٹوں کی کینسلیشن نوٹس، مختلف قسم کے ٹیکسز، امن و امان کے مسائل، نئے ایکسائز ٹیکسز، لیز ہولڈرز کے لیے لاگو کردہ نئے ٹیکس، بجلی کے ٹیکسز جو کہ بند کارخانوں پر آرہے ہیں کے حوالے سے آگاہ کیا،

chitraltimes chitral tujjar union met governor kp ghulam ali 22

مہمند اکنامک زون کو سپیشل اکنامک زون میں اپگریڈ کرنے اور دس سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دینے بارے سفارشات پیش کیں۔ خیبر چیمبر کے وفد نے گورنر سے ملاقات میں مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے آئندہ کا وقت مانگا جبکہ موجودہ وقت میں انہیں صرف مبارکباد اور تحائف پیش کیے۔ وفود سے ملاقات اور مسائل جاننے کے بعد ان سے بات کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع کی بزنس کمیونٹی کے لیے وہ تمام تر آسانیاں پید اکروں جن سے وہ کاروبار اور صنعت و تجارت کو تاریخی عروج دلوا سکیں، کیونکہ اسی سیکٹر سے ملک بھر کے لاکھوں کروڑوں خاندانوں کا رزق بھی جڑا ہوا ہے اور ملک کی معیشت کی ترقی اور استحکام بھی اسی کے ساتھ نتھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایجنڈا ہمیشہ سے بڑا واضح رہا ہے اور وہ عوام کی خدمت کا ہے، اسی نیت کی مراد ہے کہ آج چالیس سال گزر جانے کے باوجود پشاور شہر اور خیبر پختونخوا کی عوام مجھے اور میرے برخوردار زبیر علی کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ گورنر نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے خصوصی لگاو رکھتا ہوں اور اسی لیے پوری کوشش ہے کہ ان اضلاع کی بزنس کمیونٹی اور وہاں کے غیور قبائل کی تمام تر مشکلات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں۔

 

حاجی غلام علی نے مہمند چیمبر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اکنامک زون سمیت دیگر مسائل بارے جن تجاویز اور سفارشات کا ذکر کیا گیا ہے وہ ان پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اقدامات اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لیے دل میں خاص مقام رکھتا ہوں کیونکہ وہاں کے لوگ اور ان کے رہن سہن سمیت انکی طبیعت میں نرمی اخلاق مجھے ہمیشہ سے پسند رہے ہیں۔ بہت جلد چترال کا دورہ بھی کرونگا اور خود وہاں کی بزنس کمیونٹی و عوام سے براہ راست ملاقات کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات اس مشکل وقت میں نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں بلکہ اپنے عمل سے معاشرے میں نوجوانوں کو محنت، لگن اور جہد مسلسل کی تعلیم دیں تاکہ روایات اور اقدار کے ساتھ ہماری نسلیں آگے بڑھیں۔

 

chitraltimes chitral tujjar union met governor kp ghulam ali

دریں اثنا گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عابدحسین مغل کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن شہزاد نقوی، رانا عبداللہ، اویس مغل اورصاحبزادہ منیب احمدشامل تھے۔ وفد نے گورنر کو ضلعی وتحصیل سطح پر علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے گورنربتایاکہ علاقائی صحافیوں کیلئے بھی دیگر صحافیوں کی طرح صحافی کالونیاں بنائی جائے، صوبے میں جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ نافذالعمل کیاجائے، جرنلسٹس سپورٹ فنڈ بڑھانے اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے ڈویژنل سطح پر صحافیوں پرمشتمل کمیٹیاں بنانے کی درخواست کی۔ اس موقع پر گورنرحاجی غلام علی کاکہناتھاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے صحافیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ گورنرنے وفدکو علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ #

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69572