Chitral Times

Jan 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام کی جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی۔۔آر۔پی۔او۔ ملاکنڈ سجاد خان

Posted on
شیئر کریں:

عوام کی جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی۔۔آر۔پی۔او۔ ملاکنڈ سجاد خان کا چترال میں خطاب

چترال(نمائندہ چترال ٹایمز ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ٹاؤن ہال چترال لوئیر میں عمائیدین شہر اور سول سوسائٹی نمائندوں کے ساتھ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پولیس کا دست بازو بنے۔تاکہ ملکر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔عوام کی تعاون کے بغیر پولیس اکیلا جرائم پر قابو نہیں پا سکتی۔پولیس ہر وقت چوکس ہے۔اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔

 

انہوں نے منشیات فروشوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں شریفانہ زندگی گزاریں۔ورنہ ان کے لئے زمین تنگ کر دی جائے گی۔ ار پی او نے کہا کہ چترال کے لوگ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت قوم ہیں ۔اپنے نوجوانوں کے مستقبل سنورنےکی خاطر منشیات خصوصا ائیس جیسی لعنت اور منشیات کے اصل سپلائرز تک رسائی میں اپنی پولیس کا ساتھ دیں ۔

 

چترال کے امن امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہان امن امان کی بہترین صورت حال یہان کے پر امن عوام کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہِیں ۔حالیہ کیلاش فیسٹؤل میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت کا کریڈٹ چترال کے عوام کو جاتا ہے۔چترال پولیس نے سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے تھے۔جس کی بدولت سیاحوں نے پر امن ماحول میں فیسٹول کو انجوائے کیا۔ ار پی او سجاد خان نے کہا کہ پولیس میں بھرتیان ایٹا کے زریعےشفاف طریقے سے کی جاتی ہیں۔ اور کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جاتی۔سارا عمل میرٹ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آئندہ سائلین کے ساتھ تھانہ سٹاف خوش اخلاقی سے پیش آئین گے۔تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم ہو ۔

 

آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان نے لوئر چترال میں ڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تنازعات کی فوری حل اور سستے انصاف کی فراہمی میں ڈی آر سی کا کردار کلیدی ہے.اُنہوں نے ڈی۔ار سی ممبران کو اپنے علاقے میں لوگوں کے مابین تنازعات کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی تاکید کی.۔

اس موقع پر سابق ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ۔مولانا جمشید ۔وقاص ایڈوکیٹ۔ڈاکٹر ریاض حسین، الحاج عید الحسین۔میر جمشید۔ فرید جان اور ایم آئی خان ایڈوکیٹ نے چترال پولیس کے مسائل کےحوالے سے اظہار خیال کیا۔ معززین علاقہ نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کی قیادت میں لوئر چترال پولیس کی منشیات, نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم اور مختلف جرائم کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ۔  اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال ناصر محمود بھی

موجود تھے۔

chitraltimes rpo malakand sajjad khan addresing chitral town hall

chitraltimes rpo malakand chitral visit and elites speech chitraltimes rpo malakand sajjad khan addresing chitral town hall2 chitraltimes rpo malakand sajjad khan addresing chitral town hall3


شیئر کریں: