Chitral Times

Feb 5, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں پولیس اپنا کردار ادا کریں۔ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ سجاد خان

Posted on
شیئر کریں:

 چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں پولیس اپنا کردار ادا کریں۔ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ سجاد خان

 

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )  ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ار۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کی زیر صدارت پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اور کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود ، جملہ ایس ڈی۔ پی۔اوز، جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے ار۔پی۔او  کو لوئر چترال کی تاریخ اور اس کے خدوخال اور چترال کے اندر مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

جس کے بعد ار۔پی۔او ملاکنڈ نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ار۔پی۔او ملاکنڈ نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔انھوں نے ہدایت کی کہ  رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔ چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے لوئر چترال پولیس استعداد کار مزید اضافہ کیا جائے ۔  مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ  یں۔  دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر بازاروں، پٹرول پمپس،کرایے کے مکان اور ہوٹل وغیرہ کی چیکنگ یقینی بنائیں اور چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں

chitraltimes rpo malakand sajjad khan chitral visit meeting with police22 chitraltimes rpo malakand sajjad khan chitral visit meeting with police


شیئر کریں: