Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نشے سے پاک پشاور مہم کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے 470 افراد خاندانوں کے حوالے، ابتک 2430 افراد صحتیاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ گئے جن میں 96 بچے اور 25 خواتین بھی شامل

شیئر کریں:

نشے سے پاک پشاور مہم کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے 470 افراد خاندانوں کے حوالے، ابتک 2430 افراد صحتیاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ گئے جن میں 96 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ) نشے سے پاک پشاور مہم کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر تین ماہ کے علاج سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے 470 افراد خاندانوں کے حوالے ابتک دونوں مرحلوں میں 2430 افراد صحتیاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ گئے جن میں 96 بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے کے 120 افراد کا بھی علاج کیا گیا جو کہ دوبارہ نشے کی جانب جاچکے تھے نشے سے پاک پشاور مہم کی اختتامی پروگرام کا انعقاد تحماس فٹ بال گراونڈ شاہی باغ پشاور میں کیا گیا تقریب میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، سیکریٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام سیکریٹری سوشل ویلفیئر ضیاالحق، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عدیل شاہ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز پشاور ڈاکٹر احتشام الحق،عمران یوسفزئی،نوید اکبر،ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر نورمحمد،بحالی مراکز کے منتظمین۔ سوشل ورکرز۔میڈیا نمائندوں اور صحتیاب ہونے والے 470 افراد اور ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نشے سے پاک پشاور مہم آخری نشئی کی بحالی تک جاری رہے گا

 

انہوں مہم کی بھرپور کامیابی پر ضلعی انتظامیہ،محکمہ سوشل ویلفیئر،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،بحالی مراکز کے منتظمین سوشل ورکرز اور صحافیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کامیاب مہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی سرپرستی اور ماتحت افسران کی کوششوں کے مرہون منت ہے انہوں نے اگلے ہفتے سے نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ انشااللہ تیسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی پشاور کے طول و عرض نشے کے عادی افراد سے مکمل پاک ہوجائیں گے تقریب سے سیکریٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عدیل شاہ سیکریٹری سوشل ویلفیئر ضیاالحق نے بھی خطاب کیا اور نشے سے پاک پشاور مہم کے طرز پر خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مہمات شروع کرنیاور اس سلسلے میں اپنی بھرپور سرپرستی کی یقین دہانی کرائی تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں میں شیلڈز تقسیم کیے گئے تقریب میں نشے سے صحتیاب افراد نے تقاریر،ملی نغمے،خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی تقریب میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے اور عرصہ دراز سے نشے کی لت میں مبتلا ہوکر لاپتہ افراد اپنے پیاروں سے ملکر زار وقتار روتے رہے نشے سے صحتیاب افراد کے خاندانوں نے کامیاب مہم شروع کرنے پر صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69475