ڈیزل کی قیمت میں کمی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا
ڈیزل کی قیمت میں کمی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا
سوات ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16دسمبر 2022 ء سے کمی کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 233.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیا کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 427روپے او ر عام بس کا کرایہ 401 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 265 او ر عام بس کا کرایہ249 روپے، پیر بابا کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ191 او ر عام بس کا کرایہ179روپے، سواڑئی کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ166 او ر عام بس کا کرایہ 156روپے، الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ161اور عام بس کا کرایہ151روپے، بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ255 او ر عام بس کا کرایہ240روپے، الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ285 او ر عام بس کا کرایہ 268روپے، تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ216 او ر عام بس کا کرایہ 203روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 161 روپے اور عام بس کا کرایہ 151 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 255 روپے اور عام بس کا کرایہ 240 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 382روپے او ر عام بس کا کرایہ 359 روپے, مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 241روپے او ر عام بس کا کرایہ 226 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ15روپے او ر عام بس کا کرایہ14 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 144روپے او ر عام بس کا کرایہ 135 روپے مقرر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معذور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔