Chitral Times

Feb 5, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل سیکنڈ شفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال کا اپنےمطالبات کے حق میں چترال پریس کلب اور اتالیق پل پر احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

آل سیکنڈ شفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال کا اپنےمطالبات کے حق میں چترال پریس کلب اور اتالیق پل پر احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز )آل سیکنڈشفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال صوبائی ایسوسی ایشن کے کال پرچترال پریس کلب کے سامنے اپنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرآل DSS ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر حیدرآحمد،نائب صدر حاجی اکبر،جنرل سیکرٹری اظہار،ڈپٹی جنرل منیب احمد ،سیکرٹری اطلاعات شبیرآحمد،فنانس سیکرٹری نیت علی خان اوردوسروں نے کہا کہ ماہانہ تنخواہوں کی ادئیگی ،ذاتی اکاونٹ میں تنخواہوں کی ٹرانسفر،سروس اسٹرکچر،چھٹیوں کی کٹوٹی نہ کرنے،سالانہ تنخواہوں میں اضافہ، سیکنڈشفٹ اساتذہ کے لئے سرکاری نو ٹفیکشین ،انتخابات اورامتحانات میں دوسرے اساتذہ کی طرح ڈیوٹیوں کی تقسیم اورتنخواہوں کی بروقت آدائیگی نہ ہونے کے باعث آج ہم احتجاج کرنے پرمجبورہوئے ہیں۔ لوئرچترال کے 49 سکولوں میں سیکنڈشفٹ پڑھانے والے 295میل فیمل ٹیچرزگذشتہ۹مہینوں سے معاوضوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سیکنڈٹائم شفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہونے کے باوجودبچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں مگران کے حقوق ادانہیں کیے گئے ہیں اورانہیں تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہویے ہیں۔

اس سے قبل ڈی ایس ایس ٹیچرز نے اتالیق پل پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 مہینوں سے ہم سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں لیکن 9 مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے ہمین تنخواہیں ادا نہیں کی گئی۔اس مہنگائی کے دور میں زندگی گزارنا ہمارے لیے مشکل ہوگیا ہے۔لہذاء ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں 9 مہینے کے تنخواہ یک مشت ادا کی جائے۔

chitraltimes dss teachers protest attaliq bazar

 


شیئر کریں: