Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش کا طویل ترین مذہبی تہوار چوموس انتہائی جوش و جذبےاور مختلف مذہبی رسومات کے ساتھ کالاش ویلی میں جاری 

شیئر کریں:

وادی کالاش کا طویل ترین مذہبی تہوار چوموس انتہائی جوش و جذبےاور مختلف مذہبی رسومات کے ساتھ کالاش ویلی میں جاری

چترال (عجب کالاش) خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع چترال میں کوہ ہندوکش کے بلندو با لاپہاڑوں اور ہرے بھرے درختوں کے بیچ میں محصور کیلاش قبیلے نے کئی صدیوں سے اپنی منفرد ثقافت، زبان اور مذہب کو زندہ رکھا ہو ا ہے۔کیلاش دنیا کی قدیم ترین تہذیب ہے جو بیک وقت ایک مذہب بھی ہے اور ثقافت بھی۔اگر چہ دنیا نے بہت ترقی کرلی، دنیا میں بسنے والی اقوام نے اپنے رہن سہن کے طریقے بدلے، اپنی روایات میں جدید دورکے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کیں لیکن اس تہذیب کو ماننے والوں نے نہ ثقافت کو مرنے دیا نہ اپنے طور طریقوں کو۔ یہ لوگ اپنی معاشرت اور رسم ورواج کے اعتبار سے نہایت قدیم تمدن کی یاد دلاتے ہیں اور اپنے انہی رسوم و رواج کی بدولت موجودہ زمانے میں منفردحیثیت رکھتے ہیں۔

چوموس تہوار کا دوسرا دن مختلف مذہبی رسومات کے ساتھ جوش و جذبے سے جاری ہے چھٹھتائے ،چنجامیں مذہبی رسومات کے ساتھ جاری رہا ۔کالاش مذہبی تہوار چوموس کے مختلف رسوم کی آدائیگی روزانہ کی بنیاد پرجاری ہیں ۔ اور فیسٹول اپنی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔کالاش بزرگ اس دوران “سوری جاجک ” یعنی سورج کے نقل و حمل کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔ اور نئے سال کے لئےپیشگوئیاں کرتےہیں ۔ “سوری جاجک” کی رسم کو یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا ہے ۔ اور اسے قدیم شمسی علم کی حیثیت حاصل ہے ۔ کالاش فیسٹول چوموس کیلئے خواتین کےلباس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ اور ایک جوڑے کی تیاری میں کئی دن لگ جاتےہیں ۔ کیونکہ کالاش سیاہ کپڑے کوکشیدہ کاری سے مزین کرنے میں بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتاہے ۔ خصوصا ٹوپی ” کوپس ” کی تیاری تو ایک طویل ترین کام ہے جس میں سیپ گھونگوں کو ترتیب اور ڈیزائن سےٹوپی پرلگایا جاتاہے ۔ کالاش خواتین کے موجودہ لباس مہنگے ترین لباسوں میں سے ہیں۔ جن پر محنت اور میٹریل کا اگر حساب لگایا جائے ۔ توپچاس ہزار سے ایک لاکھ روپےکی لاگت کے درمیان ہے ۔ اور یہی وجہ ہے ۔ کہ اس میں بےپناہ خوبصورتی اور حسن ہے ۔جنہیں غیر ملکی اور ملکی سیاح بہت پسند کرتے ہیں ۔

موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے وادی کیلاش میں منعقد ہونے والے مذہبی تہوار چوموس 7 دسمبر سے 22دسمبر تک جاری رہتا ہے ۔کیلاشی قبیلے کے مرد ،خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے نئے کپڑے پہن کر مل کر رقص کریں گے اور نئے سال کی خوشیاں منائیں گے مذہبی تہوار چوموس میں شیشاؤ ، سرازرای،ساوی لیک ہار،بون فائر، چوئی ناری ، منڈاہیک ،چنجا،پشواؤماراٹ ،لاوک بیگ,داہو ٹیٹو،اور شارا بیرایک سمیت مختلف مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، تاہم ساتھ ہی آپس میں پیار و محبت بانٹنے ، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے آپس میں پھل اور خشک میوجات بھی تقسیم کریں گےاورچھوٹےجانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے ۔15 دسمبر سے لے کر 22 دسمبر تک مذہبی تہوار چوموس میں صرف کالاش لوگ شرکت کرے گے۔اس دوران کالاش لوگ اپنےمذہبی رسومات ادا کرے گےاورکسی دوسرے مذھب کے لوگوں کو اس دوران کالاش لوگوں کو چھونا منع ہوتا ہے ۔

کالاش فیسٹول چوموس کے آخری رسومات میں شرکت کیلئے کالاش قبیلے سےتعلق رکھنے والے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوابرائے اقلیتی امور وزیر زادہ بھی آبائی گاوں رمبور پہنچ چکےہیں ۔ اور فیسٹول کے رسومات کی آدائیگی میں اپنے قبیلے کے لوگوں کے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے چوموس فیسٹول پرتمام کالاش قبیلے کو مبارکباد دی ہے۔ اور دیگرمذاہب کے لوگوں کیلئےنیک تمناوں کا اظہارکیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ چترال نے فیسٹول کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے ۔ چترال سکاوٹس ،پولیس اورلیویزفورس کے جوان وادیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کی ذمہ داری انجام دےرہےہیں۔ اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیسٹول کے دوران مہاجرین پر کڑی نظر رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ فیسٹول میں شرکت کیلئے کئی ملکی اور غیرملکی سیاح کالاش وادیوں میں پہنچ چکے ہیں ۔ اور وادیوں کےمختلف ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں ۔

یاد رہے ہزاروں سال پرانا مذہبی تہوار چوموس ہر سال دسمبر میں منایا جاتا ہے جو کہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے اس دوران بہت سارے مزہبی رسومات بھی ادا کیے جاتے ہیں.

chitraltimes kalash festival chomas concludes 4 chitraltimes kalash festival chomas concludes 2 kalash festival chomas concludes here in chitral scaled kalash festival chomas concludes here in chitral2 scaled


شیئر کریں: