Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ موسمیات نے سردیوں میں کم بارشوں کی پیش گوئی کردی

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ موسمیات نے سردیوں میں کم بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد( چترال ٹایمز رورٹ)موسم کا حال بتانے والوں نے سردیوں میں کم بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ملک بھر میں سردی کا موسم آچکا ہے، تاہم عوام کو معمول کے مطابق دسمبر میں ہونے والی بارشوں کا انتظار ہی رہا، اور محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں ہونے والی بارشیں اب آئندہ ماہ ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے جنوری میں بھی سردیوں میں کم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، اور دسمبر کی بارشیں اب جنوری میں ہوں گی، اور دسمبر کے آخری ہفتے میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوراں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

 

 


شیئر کریں: