Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی نومنتخب کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

شیئر کریں:

پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی نومنتخب کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی نومنتخب کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔ چیئرمین مبین خان ہزارہ ایبٹ آباد کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین ارسلان غنی نے 13رکنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے حلف لیا۔اس سلسلہ میں خیبر پختون خواہ اسمبلی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایبٹ آباد،پشاور،مانسہرہ،کوہستان،چترال،سوات،مالاکنڈ،مردان،ہری پور،بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ سمیت 33 اضلاع سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔تقریب میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین مبین خان،صوبائی سینئر وائس چیئرمین ارسلان غنی،جوائنٹ سیکرٹری اسلم پرویز،ایبٹ آباد کے سردار رومان،شاہد علی اور دیگر نے خطاب کیا۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ کے 33ہزار کیمسٹ کو بے روزگار نہیں ہونے دینگے۔ یکم جنوری سے قبل اس کا پائیدار حل صوبائی وزیر صحت سلیم تیمور جھگڑا سے مل کر نکالیں گے۔

 

انہوں نے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کو جمہوری انداز میں کابینہ کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹریڈرز معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں۔عوام کے نمائندے ہیں اگر پالیسی میں تحفظات ہیں تو اس کو واپس بھی کیا جاسکتا ہے اس راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونے دینگے۔اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کیمسٹ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کریں گے۔ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا اسمبلی ہال میں اس تاریخی حلف برداری کی تقریب پر کیمسٹ برادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

قبل ازیں مقررین نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اور ڈرگ رولز کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خدشہ کا اظہار کیا کہ حکومت کے اس اقدام سے صوبہ بھر کے 33ہزار کیمسٹ بے روزگار ہو جائیں گے۔ جس کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کیمسٹ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب کابینہ نے اپنے قیام کے ساتھ چند روز ہی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔سینئر وائس چیئرمین ارسلان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹ کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے اور جلد ہی صوبہ کے تمام کیمسٹ کوخوشخبریاں دیں گے۔

نومنتخب کابینہ میں صوبائی چیئرمین مبین خان صوبائی سینئر وائس چیئرمین ارسلان غنی،بابو پرویز صوبائی جنرل سیکرٹری،شیر علی وائس چیئرمین مردان ڈویژن،اسلم پرویز جائنٹ سیکرٹری،محمد رمضان وائس چیئرمین ڈی آئی خان،عالم خان وائس چیئرمین بنوں ڈویژن،جان عالم صدیقی وائس چیئرمین مالاکنڈ ڈویژن،عطاء اللہ شاہ سیکرٹری مالیات،رحمت الہی وائس چیئرمین چترال،ساجد امان پریس سیکرٹری دوئم،طاہر خان وائس چیئرمین لنڈی کوتل،ملک محمود خان وائس چیئرمین کرک نے عہدوں کا حلف اٹھایا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69399