Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

Posted on
شیئر کریں:

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ بابت خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رواں برس گزشتہ برس کی نسبت کے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 2653 نمبرات کمی ہوئی ہے۔عدالت عظمی ٰکی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں عدالتی امور ڈیجٹلائز کئے جانے کے بعد خزاں 2022 میں مکمل ہونے والے عدالتی سال میں گزشتہ برسوں کی نسبت زیر التوا کیسز کی تعداد سب سے کم رہی ہے جن میں گزشتہ برس کی نسبت ڈھائی ہزار زائد زیر التوا کیسز کم ہیں۔اعلامیہ کے مطابق مذکورہ حدف عدالت عظمی کے فاضل ججز کی مستعدی اور کام سے لگن کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ یہ نتائج عدالت عظمی کی طرف سے اس دورانیہ میں دیئے گئے ہیں جب عدالت عظمی میں ججز کی بیشتر سیٹیں خالی تھیں۔

 

سپریم کورٹ کی جانب سے 2013 سے 2022 تک سپریم کورٹ میں دائر اور نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2021 تک ہر سال دائر کئے گئے کیسز کے مقابلہ میں کم مقدمات نمٹائے گئے تاہم 2022 میں 16 دسمبر تک 17 ہزار 379 کیس دائر جبکہ 20032 کیسز نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2013 میں 12 ہزار 223 مقدمات دائر جبکہ 9 ہزار 60 نمٹائے گئے۔اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3163 کا فرق ہے۔ سال 2014 میں 13 ہزار 677مقدمات دائر جبکہ 12ہزار 614 نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 1063کا فرق ہے۔سال 2015 میں 16644 مقدمات دائر جبکہ 12ہزار 277نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4367کا فرق ہے۔سال 2016 میں 18 ہزار 849مقدمات دائر جبکہ 14638 نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4211 کا فرق ہے۔ سال 2017 میں 19ہزار 469مقدمات دائر جبکہ 13ہزار 846نمٹائے گئے۔اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 5623کا فرق ہے۔سال 2018 میں 19ہزار 390مقدمات دائر جبکہ 16ہزار 961نمٹائے گئے۔

 

اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2429کا فرق ہے۔سال 2019 میں 20ہزار 313مقدمات دائر جبکہ 15ہزار 533نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4780کا فرق ہے۔سال 2020 میں 16ہزار 860مقدمات دائر جبکہ 13ہزار 30نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3830کا فرق ہے۔سال 2021 میں 20ہزار 541مقدمات دائر جبکہ 13ہزار 280نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 7261کا فرق ہے۔16 دسمبر 2022 میں 17ہزار 379مقدمات دائر جبکہ 20ہزار 32نمٹائے گئے۔ اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2653کا فرق ہے۔اس پورے دورانیہ میں صرف اس سال دائر کیسز کے مقابلہ میں نمٹائے گئے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

 

نیپرا نے ڈسکوز کیلئے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 29 نومبر 2022 کو فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کیلئے لاگو ہوا تھا جبکہ اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف دسمبر کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔نیپرا نے کہا اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا البتہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی بل کا اطلاق نہیں ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69353