Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف سی پی ایس سکول بونی اپر چترال میں سہ روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ۔ ونگ کمانڈر مستوج لیفٹینیٹ کرنل ندیم شہزاد مہانِ خصوصی

Posted on
شیئر کریں:

ایف سی پی ایس سکول بونی اپر چترال میں سہ روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ۔ ونگ کمانڈر مستوج لیفٹینیٹ کرنل ندیم شہزاد مہانِ خصوصی

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) فرانٹئیر کور پبلک سکول بونی میں ہفتہ کے روز سہ روزہ سپورٹس گالا کی اختتام پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سالانہ نتائج کے اعلان کا تقریب بھی شامل تھی ۔سپورٹس گالا اور سالانہ نتائج کے اعلان تقریب میں سکول اسٹاف اور بچوں کے علاوه والدین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ونگ کمانڈر 141 ونگ مستوج لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد تھے۔سکول کے بچوں نےنظامت خوبصورت انداز میں کی ۔تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا ۔ملی نعمے،ٹیبلو،پیش کیے گیے ،والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ۔اخر میں نصابی سرگرمیوں میں اول،دوم،سویم آنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکٹ اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔جب کہ ہم نصابی سرگرمی کھیل اور دوسرے مقابلے کے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل ندیم شہزاد نے والدین سے اپیل کی کہ ایف سی پی ایس کو مثالی ادارہ بنانے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ سکول کے بہتری کے لیے آپ کی ارا اور تجاویز کے لیے وہ ہمہ وقت حاضر ہیں۔اس سے قبل پرنسپل ایف سی پی ایس بونی محبوب الہی نے مہمانوں کو خوش امدید کہتے ہوئے تقریب کے اعراض و مقاصد تفصیل سے بیان کی ۔

chitraltimes fcps booni sports gala and result ceremoney 5

chitraltimes fcps booni sports gala and result ceremoney 2 chitraltimes fcps booni sports gala and result ceremoney 6 chitraltimes fcps booni sports gala and result ceremoney 7

chitraltimes fcps booni sports gala and result ceremoney 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69343