Chitral Times

Feb 7, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے روڈ پراجیکٹس پر کام کی بندش ودیگر مسایل  کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے روڈ پراجیکٹس پر کام کی بندش ودیگر مسایل  کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) جمعہ کے دن جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اتالیق پل میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ چترال اس وقت مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے لیکن انتظامیہ گھوڑے بیچ کر سو رہی ہے۔ چترال کے طول و عرض این ایچ اے روڈوں کے میگا پراجیکٹس میں کام بند کرکے مشینری شفٹ کئے جاچکے ہیں۔ حکام بالا فنڈز کی عدم دستیابی کا رونا رو رہے ہیں حالانکہ ملک کے دوسرے حصوں میں بڑے بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ چترال کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔ مقررین نے ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ چترال کے عوام کے لئے مختص سبسیڈائزڈ گندم سے کٹوتی کرکے فلور ملز مافیا کو نوازنا بند کیا جائے اور عوام کو دربدر کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے اس مسئلے کو حل کرے۔ انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق تمام وی سیز میں سیل پوائنٹس قائم کرنے کے بجائے ہے دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مظاہرے میں ایمرجنسی فنڈز کی مد میں این ایچ اے نے کروڑوں روپےٹھیکے بغیر ٹینڈر من پسند لوگوں کو نوازنے کی بھر پور مذمت کی گئی اور انتظامیہ کے ٹھیکیداروں کے غبن اور ناقص کام کے خلاف ایکشن نہ لینے پر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے آڑ میں 93 فیصد زمینوں پر سرکاری قبضے کے خلاف مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ ایکسپریس فیڈر کے صارفین کیلئے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ چند لوگوں کے واجبات کی وجہ سے پورے علاقے کو بجلی سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔ جن کے واجبات ہیں ان کے لائن کاٹ دی جائے اور دوسرے لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین چترال کے لئے مختص 36 میگاواٹ بجلی کو باہر لے جانے پر پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

اس مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد نے کی۔ ان کے علاوہ جنرل سیکریٹری وجیہہ الدین، نائب امیر خان حیات الله خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شجاع الحق بیگ، سینئر رہنما مسلم لیگ صفت زرین اور صدر جے آئی یوتھ ضیاء الرحمن نے خطاب کیا۔ جبکہ عنایت اللہ اسیر نے قرارداد پیش کیا اور مولانا اسرار الدین الہلال کے دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes jamat islami protest rally chitral2 chitraltimes jamat islami protest rally chitral3


شیئر کریں: