Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال فٹ بال ٹیم نے ڈویژنل چمپیئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، بونی پہنچنے پر پرتباک استقبال 

شیئر کریں:

اپر چترال فٹ بال ٹیم نے ڈویژنل چمپیئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، بونی پہنچنے پر پرتباک استقبال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈویژنل چیمپین شپ گیمز میں کامیابی کے بعد اپر چترال کی ٹیم بونی پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا، لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم کی سرپرستی نوجوان سپورٹس آفیسر اپر چترال عثمان سیرنگ کررہے تھے۔

یادرہے کہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس دیر اپر میں صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے جاری انٹر کانسٹچیونسی گیمز 2022 کے ڈویژنل چمپین شپ گزشتہ دن اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ میں چترال اپر اور لوئر کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ چترال اپر کی ٹیم نے چترال لوئر کی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر ڈویژنل چمپیئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چترال اپر عثمان سیرنگ کی نگرانی میں اپر چترال کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بڑی سرکاری ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔ ٹیم کوچ محمد رسول اور کپتانی کامران کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اپر چترال کی ٹیم اب پشاور میں صوبائی چمپئن شپ کے لئے قسمت آزمائی کر یگی۔

chitraltimes inter sports footbal winner chitral upper2 chitraltimes inter sports footbal winner chitral upper chitraltimes inter sports football winner upper chitral3 1chitraltimes inter sports football winner upper chitral1 chitraltimes inter sports football winner upper chitral22

chitraltimes inter sports football runner up lower chitral2

chitraltimes inter sports football winner upper chitral1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69297