Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

شیئر کریں:

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کاایک اہم اجلاس پاپولیشن ویلفیئرآفیس لوئرچترال میں منعقدہوا ۔اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسراصغرخان یوسفزئی نے کی۔ پراجیکٹ منیجرصحت مندخاندان آغاخان ہیلتھ سروس چترال افسرجان، ریجنل کوارڈینٹر ایس ایم کے پراجیکٹ چترال شمیم اختر،سوشل موبلائزراے کے آریس پی چترال کاشف علی،کوارڈینٹر( F4HE) پراجیکٹ امتیازاحمد،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرایل ایچ ڈبلیولوئرچترال ڈاکٹرضیاء اللہ اوردوسروں نے خطاب کیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اے۔ کے۔ ار۔ایس ۔پی اورآغا خان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام صحت مندخاندان (SMK) اورفاؤنڈیشن فارہیلتھ امپورمنٹ( F4HE) پراجیکٹ اپراورلوئرچترال میں مشترکہ طورپر نیوٹریشن ،بچوں کی تولیدی صحت ،ٹین ایج یابلوغت کے ایام کےبچوں کی کیئرکونسلنگ ،خاندانی منصوبہ بندی ،ماں اوربچے کی صحت اوردیگرشعبے میں کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بچوں کی تربیت خود دنیاکامشکل ترین اورصبرآزماکام ہے جس کےلئے والدین کونہایت صبروتحمل ،حکمت ودانائی ،علم نافع اورنرم مزاج کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن بچے اپنے بچپن سے جب ٹین ایچ یابلوغت کے آیام میں داخل ہوجاتے ہیں توان کی تربیت کے مسائل میں نہ صرف اضافہ ہوجاتاہے بلکہ دورحاضرمیں توان مسائل کی نوعیت ہی بدل کررہ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپراورلوئرچترال کے دوردرازاورپسماندہ علاقوں میں کمیونٹی سے مشاورت کے بعد25 فرینڈلی ایڈوالسنٹ سنٹر قایم کئے گئے ہیں اورچھ فرینڈلی ایڈوالسنٹ سنٹرمزیدبنارہے ہیں۔جہاں ادارے کی تربیت یافتہ مینٹور 10سے 19سال تک کے بچوں اوربچیوں کے لائف اسکیل،نیوٹریشن ،منٹیل ہیلتھ، اپنے اندرخود اعتمادی پیداکرنے کی اگہی دے رہے ہیں۔

اجلاس میں 2022 کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے2023 کےلئے حکمت عملی اورمنصوبہ بندی پرغورکیاگیا۔گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارنمنٹ ضلع لوئرچترال ،محکمہ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارنمنٹ چترال ، اے کے آرایس پی اوراے کے ایچ ایس پی ائندہ کلسٹرسطح پر فیلڈ میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کے لئے ایک ساتھ پروگرامات کرنے کافیصلہ کیاگیا۔جس سے ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایچ وی،میڈوائف ،مینٹور،چیمپین ،سی این ڈبلیو،بی ایم ڈبلیواوردوسرے اسٹاف کااپس میں تعلقات بہترہوگا۔اورایک دوسرے سے کوارڈینیشن میں رہیں گے ۔اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسر لوئرچترال اصغرخان یوسفزئی کررہے تھے ۔

chitraltimes akrsp coordination committee meeting 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69293