Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین لفٹ سے نوجوان دریائے چترال میں جاگرا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو دریا سےزندہ نکالنے میں کامیاب

Posted on
شیئر کریں:

دنین لفٹ سے نوجوان دریائے چترال میں جاگرا۔ ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو دریا سےزندہ نکالنے میں کامیاب

لوئر چترال( نمایندہ چترال ٹائمز) چترال دنین لفٹ سے دریائے چترال پار کرتے وقت قلعہ کے سامنے اپر چترال سنوغر سے تعلق رکھنے والے نوجوان جاوید تنویر لفٹ سے دریائے چترال میں گرگیا .جان بچاتے ہوئے دریائے چترال کے بیچ پھنس گیا ، واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملنے پر ریسکیو 1122 کی تیراک ٹیم رسپانس دیکر جاوید تنویر کو دریائے چترال کے بیچ سے ریسکیو کرکے DHQ ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، ابتدائی معلومات کے مطابق جاوید تنویر زہنی مریض ہے. نوجوان کو دریا برد ہونے سے بچانے میں مقامی افراد اوررضاکاروں نے بھی مدد کی ۔ یادرہے کہ اس سال دنین لفٹ سے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

chitraltimes Rescue 1122 chitral rescued a man from river chitral danin1 chitraltimes Rescue 1122 chitral rescued a man from river chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69203