Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں 2023 میں ہونے والا نویں جماعت کا بورڈ امتحان اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز یعنی کنسیپٹ پیپر پر مبنی ہوگا، شہرام خان ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں 2023 میں ہونے والا نویں جماعت کا بورڈ امتحان اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز یعنی کنسیپٹ پیپر پر مبنی ہوگا، شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو منگل کے روز آئندہ سالانہ امتحانات کے بارے میں خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے محمد شفیق اعوان چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ نے پریزنٹیشن دی۔ بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم اور کنسیپٹ پر مبنی پیپر لینے کا مقصد طلبہ میں حقیقی معنوں میں کسی بھی مضمون کو سوچنے, سمجھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو ماڈل پیپرز بھی دکھائے گئے جو کہ آئندہ چند روز میں تمام تعلیمی بورڈز اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تعاون سے صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ یہ ماڈل پیپر بنانے میں صوبہ بھر کے اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار سبجیکٹ سپیشلسٹ شامل تھے۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ اس قدم سے طلباء کا نتیجہ قابل اعتماد ہو جائے گا۔ اس قدم سے کلاس روم میں تدریسی معیارات بھی بدل جائیں گے اور اساتذہ کا طریقہ تدریس بھی تخلیقی ہو جائے گا۔ طلباء میں چیٹنگ اور رٹے کے رجحان میں بھی خصوصی کمی واقع ہوگی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے یہ تمام ماڈل پیپرز پرائیویٹ اسکولوں تک بھی پہنچائے جائیں گے۔ اس نظام کے تحت پوزیشن لینے والے طلبا ایٹا اور این ٹی ایس پاس کرنے کے اہل ہونگے۔ اس سلسلے میں تعلیم دوست حلقوں کی جانب سے حکومت خیبر پختونخوا،خاص طور پر وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ تعلیمی نظام میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
69190