Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز کے سلسلے میں وزیراعلیِ ہاوس میں تقریب

Posted on
شیئر کریں:

امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز کے سلسلے میں وزیراعلیِ ہاوس میں تقریب

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد کی گئی ، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مختلف کٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں میں ایوارڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی صحافت کے شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جو ان کے بیٹے ارشد یوسفزئی نے وصول کیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے بھی ایوارڈ ز لینے والوں کو 50 ہزار روپے فی کس نقد انعام دینے کا اعلان کیاجبکہ رحیم اللہ یوسفزئی کے آبائی علاقے تحصیل کاٹلنگ میں واقع ہسپتال کو رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

 

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف ، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان ، چیئرمین ججزکمیٹی آف دی ایوارڈز اسماعیل خان، چیئر مین شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ جامعہ پشاور ڈاکٹر فیض اللہ جان ، صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض اور دیگر سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر احمد صدیقی میڈیا ایوارڈز کا اجراءبلا شعبہ ایک احسن اقدام ہے جو مثبت اور معیاری صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے امیر احمد صدیقی، رحیم اللہ یوسفزئی اور دیگر سینئر صحافیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی نے ہمیشہ مثبت صحافت کی اور ان کی صحافتی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ میں رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کو اپنا استاد سمجھتاہوں اور مختلف مسائل پر ان سے مشورہ کرتاتھا ۔

 

وزیراعلیٰ نے نوجوان صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحافت میں رحیم اللہ یوسفزئی جیسے صحافیوں کی پیروی کرےں اور صحافتی اعلیٰ اقدار کو اپنا شعار بنائیں ۔ و زیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد میڈیا اور تعمیری صحافت جمہوریت کیلئے ناگزیر ہےں اور میڈیا نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران صوبائی حکومت اور میڈیا کے مابین مثالی تعلقات قائم رہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

chitraltimes amir ahmad siddiqi award cm distributes awards2 chitraltimes amir ahmad siddiqi award cm distributes awards


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69169