Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹرز کا ایپ مکمل ہو چکا ہے اورپہلے مرحلے میں پانچ محکموں کی انیس خدمات شہریوں کو آن لائن فراہم ہوں گی۔ صوبائی وزیر

Posted on
شیئر کریں:

سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹرز کا ایپ مکمل ہو چکا ہے اورپہلے مرحلے میں پانچ محکموں کی انیس خدمات شہریوں کو آن لائن فراہم ہوں گی۔ صوبائی وزیر

سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اوردنیا آئی ٹی میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے عاطف خان
حکومت خیبرپختونخوا آئی ٹی ٹرینینگز پر پہلی مرتبہ تقریباً آٹھ ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک و کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ جن اقوام نے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول اور تحقیق میں محنت کی ہے وہ آج ترقی میں سب سے آگے ہیں اور اس وقت دنیا آئی ٹی میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت اس شعبہ کی اہمیت کے پیش نظر اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور خیبر پختونخوا میں سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے لئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ صرف آئی ٹی ٹرینینگز پر پہلی مرتبہ حکومت تقریباً آٹھ ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آئی ٹی ٹرینینگز کے منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو بنیادی، درمیانی اور ایڈوانسڈ تربیت دی جا رہی ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس ٹیکنالوجی کے مختلف پروگرامز کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا، خواتین اراکین اسمبلی، سیکرٹری محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ حکام سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت نے آئی ٹی شعبہ کی بہتری کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہوئے ہیں جن پر خطیر رقوم خرچ ہورہی ہیں جس کا مقصدصوبے کو خوشحالی سے ہمکناراور نئی نسل کو جدید عصری علوم سے روشناس کرنا ہے کیونکہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں مستقبل ہے اور ان کی صلاحیتوں کو صحیح سمت پر لگانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایکوسسٹم نہیں ہوگا تو ترقی نہیں ہوگی۔عاطف خان نے کہاکہ اکیڈمیا،ریسرچ اور انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی ٹرینینگز منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو بنیادی، درمیانی اور ایڈوانسڈ تربیت دی جا رہی ہے جس کی بدولت نوجوان نہ صرف اپنے روزگارکے قابل ہونگے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی میں بھی ممدو ومعاون ثابت ہو ں گے۔

 

عاطف خان نے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا ملک کاپہلا صوبہ ہے جو ای۔گوورننس کی طرف جا رہا ہے جس سے نظام میں شفافیت آنے کے ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹرز کا ایپ مکمل ہو چکا ہے اورپہلے مرحلے میں پانچ محکموں کی انیس خدمات شہریوں آن لائن فراہم ہوں گی جسے بتدریج وسعت دی جائے گی۔ اسی طرح ہیلتھ مینیجمینٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم سے محکمہ صحت میں تمام ریکارڈ درست طریقے پر قائم ہو جائے گا۔ تقریب سے صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے بھی خطاب کیا اور آئی ٹی کی ترقی اور مستقبل میں ضرورت پر روشنی ڈالی۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے کے پی ڈیجیٹل انٹرنشپ پروگرام، کیپی سپر ایپ،ہیلتھ مینیجمینٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم،ارلی۔ ایج پروگرامنگ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اور اسٹیبلیشمنٹ آف سکول آف ٹیکنالوجی شلمان ضلع خیبر اور درشل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی اننویشن میں آئی ٹی میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کئے۔


شیئر کریں: