Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عنقریب چترال کا دورہ کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

Posted on
شیئر کریں:

عنقریب چترال کا دورہ کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا چترال جرنلسٹس فورم کے وفد سے گفتگو
چترال کی پسماندگی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور( نمایندہ چترال ٹایمز ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ چترال کی پسماندگی اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی اور عنقریب میں چترال کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس پشاور میں چترال جرنلسٹس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فورم کے صدر نادر خواجہ نے وفد کی قیادت کی، جبکہ کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان، سینئر صحافی ذولفقار علی شاہ، صابر امان، عبدالودود بیگ، فیاض احمد، علی مراد، امجد علی، اظہر علی اور ارشاد احمد خان، محمد رحیم بیگ لال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفد کے اراکین نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک دی اور انہیں چترال کی پسماندگی اور عوامی مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔
گورنر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر چترال کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں بلکہ چترال کو اپنا ہی ضلع سمجھتا ہوں۔ جس کے حقوق کے لئے ہر فورم پر بحیثیت گورنر فریق بنوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چترال قدرتی و معدنی وسائل سے مالا مال ہے بالخصوص یہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہے جبکہ یہاں کے معدنیات سے استفادہ کرکے چترال کو بھی ملک کے دوسرے اضلاع کے برابر لائے جا سکتے ہیں جس کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں میڈیا کا سب سے اہم کردار ہے۔
انہوں نے پشاور میں مقیم چترالی صحافیوں کو چترال کے مسائل اجاگر کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ چترال کے مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی آئیندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
69150