Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کا اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، اسٹوڈنٹس کے لئے اسکالرشپ دینے کا اعادہ

شیئر کریں:

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کا اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے لئے اسکالرشپ دینے کا اعادہ

اسلاآباد(نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گزشتہ دنوں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد ( چک شہزاد) کا دورہ کیا ۔ یونیورسٹی کے سی ای او عبد الحمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اساتذہ و طلباء سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت شعبہ صحت میں بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام کو ملنے شروع ہوگئی ہیں۔

وزیراعلی نےیونیورسٹی انتظامیہ کو الایئڈ نرسنگ کی ٹریننگ کے مرکز کے قیام کے لئے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ رابطہ رکھیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) میں زیرِ تعلیم بچوں کے لئے سکولرشپ کے حوالے سے بہت جلد اہم اقدامات کیئے جاینگے۔ بی بی حاجرہ اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ ایچ او ڈی نرسنگ ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ ساینسز (Allied Health Sciences ) کے پروگرامز اور سہولیات کے بارے میں وزیراعلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

chitraltimes cm gb visit iqra uni islamabad4 chitraltimes cm gb visit iqra uni islamabad5

chitraltimes cm gb visit iqra uni islamabad1 chitraltimes cm gb visit iqra uni islamabad3 chitraltimes cm gb visit iqra uni islamabad2


شیئر کریں: