Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاپتا قرار دیے گئے 1590 افراد حراستی مراکز یا جیلوں میں موجود، رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

لاپتا قرار دیے گئے 1590 افراد حراستی مراکز یا جیلوں میں موجود، رپورٹ

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ ) لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ قرار دیے گئے 974 افراد حراستی مراکز جبکہ 616 افراد اس وقت جیلوں میں ہیں۔لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں 81 افراد گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 9133 افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات ملیں، کمیشن نے 5574 کا سراغ لگایا جبکہ 3743 افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔مجموعی طور پر 241 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مجموعی طور پر لاپتہ افراد سے متعلق 6926 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ 30 نومبر تک لاپتہ افراد کے 2207 مقدمات زیر التواء ہیں جبکہ نومبر میں کمیشن کو 98 کیسز موصول ہوئے اور 101 نمٹائے گئے۔

 

نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے, توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مبینہ طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔توشہ خانہ کی گھڑی کے مبینہ خریدار محمد شفیق کا اپنے بیان میں بتانا ہے کہ میرا نام محمد شفیق ہے، جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں میری دْکان ہے، نہ میں نے کوئی گھڑی خریدی نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہیکہ عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔محمد شفیق نے کہا ہے کہ نہ وہ میرا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ میری لکھائی ہے، میری اسٹیمپ وغیرہ کا غلط استعمال ہوا ہے، میں خاصے عرصے سے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہوجائے۔محمد شفیق کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ہر طرف سے پریشانی ہوئی، ان تمام باتوں کی تردید کرتا ہوں، نہ میں نیکوئی گھڑی خریدی، نہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم ہے، میرا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔محمد شفیق نے کہا ہے کہ یہ جو میرا نام سیاسی طور پر لیا جا رہا ہے اس کی تردید کرتا ہوں، اگر مجھیاس معاملے میں گھسیٹا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
68959