Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مساجد سے انکم ٹیکس اور ٹی وی فیس کی وصولی، ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے معاملہ قائمہ کمیٹی میں اُٹھایا

شیئر کریں:

مساجد سے انکم ٹیکس اور ٹی وی فیس کی وصولی، ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے معاملہ قائمہ کمیٹی میں اُٹھایا

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ مساجد سے بجلی کے بل کے ذریعے انکم ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس وصول کی جارہی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور توانائی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ مساجد سے بجلی کے بل کے ذریعے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ٹی وی ٹیکس لیا جا رہا ہے، مساجد میں لوگ عبادت کیلئے جاتے ہیں وہاں سیلز اور انکم ٹیکس کا کیا کام ہے۔اس بات پر وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ مساجد کے بل میں سیلز ٹیکس ایف بی آر کا معاملہ ہے، مساجد کے بل میں سیلز ٹیکس کے علاوہ دیگر ٹیکسز لگانے کی پالیسی میں تبدلی لائی جائے گی۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ کمیٹی بجلی بل میں جی ایس ٹی کے علاوہ دیگر ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کرے، کمیٹی کی سفارش سے ہمیں یہ پالیسی کابینہ اور پارلیمان میں اٹھانے میں مدد ملیگی۔اجلاس کے دوران کمیٹی چیئرمین ریاض مزاری نے استفسار کیا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے مساجد کی بجلی نماز کے اوقات میں فری کر دی جائے؟جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بہت سی مساجد ہیں بجلی فری کرنے میں کافی مشکلات ہوں گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68957