Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف کوہ کے عوام کا موری لشٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ 

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف کوہ کے عوام کا موری لشٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) کوہ کے عوام نے جمعرات کے دن موری لشٹ کے مقام پر بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی صدارت مولانا عبد الرحمن نے کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوہ ایریا میں ۱۰۸میگاواٹ بجلی پیداہوتی ہے مگر علاقے کے عوام بجلی سے محروم ہیں۔

جلسہ سے صدر محفل مولانا عبد الرحمن کے علاو جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ ، صفدر علی اکاش، عبد الغفار ، خواجہ امان اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقرریں نے کہا کہ محکمہ پیڈو پیسکو کا مقروض ہے جس کی وجہ سے پیسکو اب پیڈو کے صارفین کو مزید بجلی دینے سے انکاری ہے ۔ ان دو محکموں کے اپس میں چپقلش اور بقاجات کی ادایگی کے تنازعہ کی وجہ سے علاقے کے عوام متاثرہیں جبکہ پیڈو صارفین نے اپنے بل ہر مہینے تسلسل سے ادا کرچکے ہیں۔ انھو ں نے بتایا کہ کوہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہم نے متعدد بار انتظامیہ کو درخواست دی، منتخب نمایندگان کو گوش گزار کی مگر کہیں سے بھی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہزاروں گھرانے بجلی کی نعمت سے محروم ہیں ۔
احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بجلی کی بحالی کیلیے چوبیس گھنٹے کی الٹی میٹم دیتے ہویے خبردار کیا کہ شنوایی نہ ہونے کی صورت میں علاقے کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین لاین کو کاٹ دی جایگی۔ اور ساتھ چترال گلگت روڈ کی بندش اور خواتین وبچوں کو لیکر دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔
اخری اطلاع تک اسسٹنٹ کمشنر چترال نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کی اور چوبیس گھنٹے کے اندر بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگیے ۔

chitraltimes people koh area protest for electricity morilasht


شیئر کریں: