Chitral Times

Feb 5, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام پرجاری اخباری بیان کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ شفیق الرحمن ، جاوید اختر

Posted on
شیئر کریں:

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام پرجاری اخباری بیان کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ شفیق الرحمن ، جاوید اختر

چترال (بیورو رپورٹ) آل گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چترال کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمن اور جنرل سیکرٹری جاوید اختر نے دیگر ممبران فضل ہادی، عتیق احمد، اکبر خان، شاکر اللہ، سہیل احمد،اسرار الدین، احسان اللہ، سہیل احمددوم، اسمار خان، اعزاز علی شاہ اور دوسروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نام پر بائی پاس روڈ کی مرمتی کام سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز من گھڑت اور ٹھیکہ دار برادری سے مشورہ کئے بغیر کیا گیا ہے جس کو وہ مکمل مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال ایسوسی ایشن کا وجود بذریعہ سیلیکشن عمل میں لایا گیا تھا تاکہ ٹھیکہ دار برادری کے مفادات کا تحفظ بنایا جاسکے اور صاف شفاف طریقے سے ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹھیکہ دار برادری کی خدمت کی جاسکے لیکن موجودہ عہدیدار اس میں بری طرح ناکام رہے جس پر وہ ایسوسی ایشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کو مطلع کرتے ہیں کہ موجودہ کابینہ کو ٹھیکہ دار برادری کا نمائندہ تصور نہ کیا جائے۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بائی پاس روڈ پر مرمت کے کام کا معیار درست ہے اور عام دکاندار یا راہ گیرکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ٹھیکہ دار کے مزدروں اورکاریگروں کے ساتھ جھگڑا شروع کرے جبکہ انہیں چاہئے کہ وہ شکایت متعلقہ سرکاری حکام کے نوٹس میں لے آئے۔


شیئر کریں: