Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ایمپلائز اولڈ ایج بنیفٹ انسٹیٹیوشن کی پنشن کے جلد وصولی کے لئے از خود نوٹس

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا ایمپلائز اولڈ ایج بنیفٹ انسٹیٹیوشن کی پنشن کے جلد وصولی کے لئے از خود نوٹس۔

وفاقی محتسب کا ادارہ اپنے دائرہ اختیاراور اس ضمن میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپور ٹ ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیونشن کے خلاف وفاقی محتسب میں دائر ہزاروں شکایات کے فوری ازالے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب کی کمیٹی 2016 کی روپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں آئینی خلاء ورکرز کی رجسٹریشن اور پینشنرز کو پنشن کی جلد وصولی کے لئے نظام وضع کرنے کی تاکید کی تاکہ ای او بی آئی کے 94 لاکھ ورکرز اور ہزاروں ملازمین کو حقوق دلائے جا سکیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے ای او بی آئی ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ  خالد شاہ سے بھی ملاقات کی تاکہ ورکرز اور پینشنرز کو ان کا حق جلد از جلد دلایا جاسکے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ا دارہ وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلامعاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیا ہے اور شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا ازالہ کیاجاتا ہے۔ وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتاہے جس کے بعد تفتیشی افسر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ادارے سے رپورٹ طلب کرتا ہے اور دونوں فریقین کوسماعت کے لئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے واضح رہے کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتاہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلنیٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں جن پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کے مطابق شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68903