Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے جہاز کے حادثے کی برسی منائی گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز ) چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے طیارے کی حادثے کی برسی منائی گئی جس میں طیارے کے عملے سمیت 48افراد جان بحق ہوگئے تھے جبکہ جوانسال ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ اورپاپ سنگر سے مبلغ اسلام بننے والا جنید جمشید بھی ان میں شامل تھے۔ اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب اسامہ وڑائچ پارک میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر لویر چترال عرفان الدین نے پارک کے احاطے میں واقع طیارے کے حادثے میں جان بحق افراد کے لئے قائم یادگار شہداء پر پھول کے چادر چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں چترال پولیس اور چترال لیویز کے چاق وچوبند دستوں نے مار چ پاسٹ کیا اور یادگار شہداء کو سلامی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر فیاض رومی, ڈی ایس پی اقبال کریم سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ درین اثناء سات سال گزرنے کے باوجود اس فضائی حادثے کی یاد میں چترال کا فضا سوگوار رہا اور لوگ حادثے میں بچھڑنے والے اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے جبکہ کئی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حادثے میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل تھے۔

chitraltimes adc irfan attending pia crush shuhada anniversory

chitraltimes adc irfan attending pia crush shuhada anniversery

chitraltimes pia crush shuhada anniversery chitral

chitraltimes adc irfan attending pia crush shuhada anniversery1

chitraltimes dc chitral osama shaheed

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68883