Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی دوسگے بھاٸیوں فہد خواجہ اورامم خواجہ کااعزاز، فہد خواجہ دوسری مرتبہ قومی چیمپئن بننے کا اعزازاپنے نام کرلیا

شیئر کریں:

چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی دوسگے بھاٸیوں فہد خواجہ اورامم خواجہ کااعزاز، فہد خواجہ دوسری مرتبہ قومی چیمپئن بننے کا اعزازاپنے نام کرلیا

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے دور دراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی فہد خواجہ نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوۓ دوسری مرتبہ ٹیبل ٹینس کے قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ اور اس کے چھوٹے بھاٸی امم خواجہ نے ٹیم ایونٹ اورڈبل میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے علاقے اور خیبرپختونخوا کے لٸے نیا عزاز حاصل کیا۔

چترال سے سینٹ کے ممبر فلک ناز نے فہد خواجہ اور امم خواجہ کو ان کی شاندار کامیابی اعلی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ اسے مبارکباد دی اپنی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دلاٸی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اٸیندہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ضلع اپنے صوبے اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

 

خیبر پختونخواہ کے دوردراز ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے واپڈا کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی فہد خواجہ نے دوسری مرتبہ قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی‘کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اٹھاون ویں نیشنل چمپٸین شپ میں ہونیوالے مقابلے میں فہد خواجہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا مینز ڈبلز مقابلوں میں شاہ خان اور امم خواجہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا‘ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن نے گولڈ میڈل جیتا‘ویمنز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن اور حور فواد نے گولڈ میڈل جیت لئے‘مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں واپڈا کے فہد خواجہ نے گیارہ نو‘گیارہ پانچ‘گیارہ چھ اورگیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی۔فہد خواجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اپنے والد اور کوچز کی محنت اور شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات بھی لائیں گے۔
یادرہے کہ فہد خواجہ اور امم خواجہ پشاور میں مقیم چترال کے سینیر صحافی نادر خواجہ کے فرزندان ہیں۔

chitraltimes fahad khawja table tennis champion kp2 chitraltimes fahad khawja table tennis champion kp1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
68857