Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بازار بائی پاس روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی ناقص مرمت پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے اور کئی گھنٹوں تک احتجاجیوں نے سڑک کو بنداور مرمت کے کام کو بند کردیا

شیئر کریں:

چترال بازار بائی پاس روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی ناقص مرمت پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے اور کئی گھنٹوں تک احتجاجیوں نے سڑک کو بنداور مرمت کے کام کو بند کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی چترال بازار بائی پاس روڈ کی بلیک ٹاپنگ کی ناقص مرمت پر تاجر برادری اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے اور کئی گھنٹوں تک احتجاجیوں نے سڑک کو بنداور مرمت کے کام کو بند کردیا۔ مرمت کے کام کی ٹھیکہ دار کے کارندوں نے مرمت کے کام کی ویڈیو بنانے پر ایک تاجر پر تشد د کرکے زخمی کردیا جسے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ تاجریونین کے صدر بشیر احمد خان نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ تاجر برادری نے کئی دن پہلے ناقص کام کی نشاندہی سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجینئر  کو کردی تھی لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے اور مرمت کے کام کو ٹھیکہ دار پر چھوڑ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ دو ہفتے قبل بائی پاس روڈ کو مشین سے اکھاڑ اکھاڑکر کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا اور کئی دنوں تک پورا شہر اس سڑک سے نکلنے والی دھول اور مٹی کی آلودگی سے متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ محکمے کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ دار ناقص کام کررہا ہے جس کا سخت نوٹس لے کر محکمے کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ کے سربراہ وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگ بیدار ہو چکے ہیں ۔ اب کسی بھی طرح اپنی آنکھوں کے سامنے کرپشن ہوتے برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں کہا ۔ کہ منفی ایک ،دو ڈگری میں چترال میں روڈ پر تارکول بچھانے کا کام بلکل انوکھا ہے ۔ اور یہ حکومتی خزانہ دانستہ طور پر ضائع کرنے کی کوشش ہے ۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ جب تک معیار کے مطابق کام کی گارنٹی نہیں دی جاتی ۔ مزید تارکول بچھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جدید دور میں لکڑی جلا کر تارکول گرم کرنا اس کے ناقص ہونے کی واضح مثال ہے

اس حوالے سے متعلقہ ٹھیکہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ لوگوں کی اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ کہ کام کا معیار ناقص ہے ۔ متعلقہ ادارےکی طرف سے کنسلٹنٹ انجینئرز باقاعدہ اس کی نگرانی کر رہےہیں۔ تارکول میٹریل پلانٹ میں تیار کیا جاتا ہے ۔ اور سڑک پر بچھانے سے پہلے اس کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے ۔ ایک نمبر تارکول استعمال کیا جارہا ہے ۔ جس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ کہاں کا طریقہ ہے ۔ کہ ہر کوئی آکر کام میں مداخلت کرے ۔

دریں اثنا ء مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی مرمت کے کام کا دورہ کرتے ہوئے کام کو انتہائی ناقص قرار دیا۔ مولانا عبدالرحمن، قاری جمشید احمد، انجینئر فضل ربی جان، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ اور دوسروں نے سائٹ کا وزٹ کیا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر چترال نے ایک کمیٹی تشکیل دی جوکہ مرمت کے معیار کی نگرانی کرے گی جس میں تاجر برادری کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹوا نجینئر سے رابطہ نہ ہوشکا جوکہ دفتر میں موجود نہ تھے اور ان کا موبائل فون سے بار بار کوشش کے باوجود جواب موصول نہیں ہوا۔ تاہم سب ڈویژنل افیسر نے بلیک ٹاپنگ کے معیار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عوامی تاثر کو غلط قرار دیا اور کہاکہ گولین کے مقام سے تارکو ل تیار کرکے یہاں لایا جاتا ہے۔

 

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق صاحب ہدایا ت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے بائی پاس روڈ پر جاری “بلیک ٹاپنگ”کے ناقص کام کا نوٹس لیکر ٹھیکیدار کو مزید کام کرنے سے روک کر تمام پارٹیوں کے نمائندگان و بازار یونین کو اپنے دفتر بلا کر تمام تر خدشات کو دور کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔
1) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی
2) تحصیلدار خلیل
3) تحصیلدار امجد فرید
4) ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال
5) عوامی نمائندے
6) صدر بازار یونین لوئر چترال
اور مزید کسی تاخیر کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی نے نے ہمراہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال اور دونوں تحصیلدارں کو لے موقع پر ٹھیکیدار کو پہلے سے اسفالٹ کے کام دوبارہ اوکھاڑ کر معیار کے مطابق بنانے کےلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے نشان دہی کی۔اور کمیٹی میں موجود تحصیلدار اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال اور صدر بازار یونین ہر روز کام کا معیار چیک کریں گے۔ کسی بھی قسم کے ناقص کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

 

 

chitraltimes chitral bazar protest against sub standard asfalt 3
Exif_JPEG_420
chitraltimes chitral bazar protest against sub standard asfalt 1
Exif_JPEG_420

chitraltimes chitral town asfalt plant

chitraltimes bypass road asfalt

chitraltimes bypass road asfalt4 chitraltimes bypass road asfalt2


شیئر کریں: