Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے۔کے۔ار۔ایس ۔پی کے زیراہتمام بونی میں دو روزہ جاب فئیر اینڈ سکلز ایگزبیشن کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

اے۔کے۔ار۔ایس ۔پی کے زیراہتمام بونی میں دو روزہ جاب فئیر اینڈ سکلز ایگزبیشن کا انعقاد

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کی معاونت  سے بیارلوکل سپورٹ پروگرام آرگنائریشن کے زیراہتمام بونی سنٹر میں خواتین کے ہنر کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے دو روزہ جاب فئیر اینڈ سکلز ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروبار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ایگزیبیشن میں موڑکھو،تورکھو،مستوج ،لاسپور اور بونی کے تربیت یافتہ خواتین کی تیارکردہ ملبوسات، ہاتھ سے بنی ہوئی شالیں، ہاتھ کے بنے ہوئے دیگرسامان،گھرمیں بنائے ہوئے قالین ،روایتی کھانے اور خواتین کی فنی تربیت اور دلچسپی سے متعلق اسٹالز لگائے گئے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال فدا الکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے خواتین ہرشعبے میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ان خواتین کی کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے جامع پالیسی کے حوالے سے اصلاحات متعارف کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کی خواتین تابناک مستقبل کی حامل رول ماڈل بنتے ہوئے کاروباری دنیا میں اپنے قدم جما رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اپرچترال خواتین کو کمانے کے پائیدار مواقع فراہم کرکے ہر سطح پر بااختیار بنانے کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں

اس سے قبل منیجرورک اینڈانٹرپرائز  اے کے آرایس پی چترال حمیدالاعظم نے مہمانوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بیسٹ فارویرپراجیکٹ کینڈین حکومت کی مالی معاونت سے چترال میں خواتین کو اقتصادی، سماجی اور قانونی لحاظ سے بااختیاربنانے اورفنی صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں ۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف صلاحیتوں کے حامل خواتین کوخواتین کواُن کی صلاحیت کے مطابق ہنرسیکھنے کی تربیتی پروگرام اور مالی امداد فراہم کرنے کاایک طریقہ شروع کیاہے ۔تاکہ وہ بھی معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہنر مند بنانے کا مقصد سماجی نظام میں برابری پیدا کرنا ہے تاکہ مرد اور خواتین ہر میدان میں برابر ہوں۔

 

اس موقع پر تحصیل چیئرمین تحصیل مستوج سردارحکیم ، پولیس و سول محکموں کے ذمہ داراں ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد فنی تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کی نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں بلکہ فنی تعلیم اور اس طرح سے متعلق علم کے سیکھنے کا شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔ خواتین کو ہنرمند بنانا اور ان کی ترقی کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بنیادی عنصر ہے خواتین کی مدد کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

chitraltimes booni job fair and exhibition akrsp4 chitraltimes booni job fair and exhibition akrsp3 chitraltimes booni job fair and exhibition akrsp2

 


شیئر کریں: