Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کیلئے آٹھ بڑے شہروں میں نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کیلئے آٹھ بڑے شہروں میں نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کے لیے آٹھ بڑے شہروں میں نئے رہائشی منصوبوں کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے۔وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے جڑواں شہروں سمیت ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ اتھارٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین اور عام عوام کیلئے جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر نئے ہاوسنگ منصوبہ جات شروع کرنے کا فیصلہ ہے۔نئے رہائشی منصوبے اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں شروع کیے جائیں گے۔ان ہاؤسنگ پراجیکٹس میں (پلاٹس، گھر اور اپارٹمنٹس) شامل ہیں۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جوائنٹ وینچر پراجیکٹس نے نئے رہائشی منصوبوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے قومی خبر رساں ایجنسی کو بتایاکہ اس ضمن میں زمین مالکان اور کمپنیز،فرمز سے اظہار دلچسپی طلب کر لی گئی ہیں۔اظہار دلچپسی درخواستوں کے لئے زمین مالکان / ڈویلپرز / فرمز اوراہل افراد پاکستان کے بڑے شہروں بالخصوص اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور کراچی میں زمین کی فراہمی برائے ہاؤسنگ سکیم (پلاٹس، گھر اور اپارٹمنٹس) پروجیکٹس کی درخواست دے سکتے ہیں۔موصول شدہ زمین کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال اور انتخاب کا طریقہ کارجوائنٹ وینچر ریگولیشنز 2020 کے مطابق ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ ایف جی ای ایچ اے کے رہائشی منصوبہ جات میں اظہار دلچسپی کی درخواستیں 22دسمبردن گیارہ بجے تک موصول کی جائیں گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68789