Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

58000 ہزار اساتذہ کی ریگولرائزیشن، 2500سکول لیڈرز کی بھرتی اور مختلف کیڈرز کے ہزاروں اساتذہ کے پروموشن آرڈر جاری کر دیئے، شہرام خان ترکئی

Posted on
شیئر کریں:

58000 ہزار اساتذہ کی ریگولرائزیشن، 2500سکول لیڈرز کی بھرتی اور مختلف کیڈرز کے ہزاروں اساتذہ کے پروموشن آرڈر جاری کر دیئے، شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گزشتہ چار دن کے دوران محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر 24 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر کھلے ہیں جن میں تین شفٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی اور سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ کی ہدایت پر تقریبا 58 ہزار اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے آرڈر جاری کیے جا رہے ہیں علاوہ ازیں 2500 سکول لیڈرز کی بھرتی کے آرڈر بھی جاری کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں اساتذہ کی پروموشن کے پینڈنگ کیسز کے آرڈر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے یہ تمام ایکسرسائز انشاء اللہ منگل تک مکمل کرلی جائے گی۔

 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سال شدید سیلاب کے باوجود سرکاری سکولوں میں ریکارڈ داخلے، ریکارڈ بھرتیاں اور ریکارڈ پروموشنز ہوئیں جسکا سارا سہرا وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور سیکرٹری تعلیم معتصم بااللہ شاہ کو جاتا ہے۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور ان کی پوری ٹیم بشمول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جنھوں نے دن دات کوشش کر کے اس عمل کو مکمل کیا۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی طرف سے پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ، ریگولر ہونے والے اساتذہ اور نئے بھرتی ہونے والے سکول لیڈرز کو بھی مبارک باد پیش کی گئی۔

 

وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی طرف سے اپنے ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ عنقریب محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول لیڈرز کی روٹین ٹریننگ کے علاوہ کے ڈویژنل لیول پر دو روزہ خصوصی ٹریننگ کرائی جائے گی جس کا سارا فوکس خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے حوالے سے سکول لیڈرز کی کپیسٹی بلڈنگ پر ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68783