Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوک میلہ، بہترین پویلین کا ایوارڈ اخیبرپختونخوا پویلین نے جیت لیا

Posted on
شیئر کریں:

لوک میلہ، بہترین پویلین کا ایوارڈ اخیبرپختونخوا پویلین نے جیت لیا
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام محفل موسیقی میں پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ زرسانگہ،شاہد ملنگ، راج ولی، معیز مہمند، یمسانور،مہتاب ضیاء اور شان محسود سمیت دیگر صوبائی گلوکار پرفارم کرینگے۔
ایوارڈ تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچرڈویژن فرینہ مظہر مہمان خصوصی تھی، خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کو بہترین پویلین کے ڈیزائن اور انعقاد پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے بہترین پویلین کا ایوارڈ جیت لیا۔لوک ورثہ انتظامیہ کے زیراہتمام دس روزہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے پویلین سجائے گئے تھے جس میں بہترین پویلین کا ایوارڈ خیبرپختونخوا پویلین نے اپنے نام کیا۔ ایوارڈ تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن فرینہ مظہر تھی۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی بختیار خان، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ شہزاد درانی، ڈائریکٹر میوزیم فوکل پرسن انوار الحق سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فرینہ مظہرنے کہاکہ تمام پویلین نے بہترین طریقے سے اپنے پویلین سجائے تھے۔ ملک بھر سے فنکاروں،ہنرمندوں اور گلوکاروں کو یکجا کرنے کا مقصد ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں کی ثقافت کو پیش کرناتھا۔

Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 6

گزشتہ روزلوک ورثہ کے زیراہتمام جاری فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ میں خیبرپختونخوا موسیقی محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل موسیقی میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے پرائیڈآف پرفارمنس گلوکارہ زرسانگہ،شاہد ملنگ، راج ولی، معیز مہمند، یمسہ نور،مہتاب ضیاء اور شان محسود سمیت دیگر صوبائی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔موسیقی محفل کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ہیریٹیج و ثقافت امیر مقام بھی موجود تھے۔محفل موسیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان کا کہنا تھا کہ پختو ن ثقافت کی دنیا میں الگ پہچان ہے۔ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا پویلین کا انعقاد بھی صوبائی ثقافت کی رونمائی اور اپنے ہنرمندوں کے ہنر کو فروغ دینا ہے۔ محفل موسیقی میں صوبائی گلوکاروں کی پرفارمنس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے اور خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی جلد اسی نوعیت کا میلہ پشاور میں بھی منعقد کریگی۔خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔پرائیڈآف پرفارمنس زرسانگہ کی سٹیج پر آتے ہی اور پرفارمنس نے جہاں گلوکارہ کو خوب داد دہی تو وہی ان کی پرفارمنس پر جھومتے بھی رہے۔ محفل موسیقی سے قبل ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کیا جہاں موجود 30 سے زائد سٹالز ہولڈرز ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہنرمندوں نے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات اور پویلین کے انعقاد کو سراہا۔

 

 

لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی نے میلہ لوٹ لیا
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام محفل موسیقی میں پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ زرسانگہ،شاہد ملنگ، راج ولی، معیز مہمند، یمسانور،مہتاب ضیاء اور شان محسود سمیت دیگر صوبائی گلوکار پرفارم کرینگے۔

 

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ)لوک ورثہ کے زیراہتمام جاری فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک ورثہ میں خیبرپختونخوا موسیقی محفل نے میلہ لوٹ لیا۔محفل موسیقی میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے پرائیڈآف پرفارمنس گلوکارہ زرسانگہ،شاہد ملنگ، راج ولی، معیز مہمند، یمسہ نور،مہتاب ضیاء اور شان محسود سمیت دیگر صوبائی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔موسیقی محفل کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے ہیریٹیج و ثقافت امیر مقام اور ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی بختیار خان مہمانان خصوصی تھے۔محفل موسیقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان کا کہنا تھا کہ پختو ن ثقافت کی دنیا میں الگ پہچان ہے۔ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا پویلین کا انعقاد بھی صوبائی ثقافت کی رونمائی اور اپنے ہنرمندوں کے ہنر کو فروغ دینا ہے۔ محفل موسیقی میں صوبائی گلوکاروں کی پرفارمنس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے اور خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی جلد اسی نوعیت کا میلہ پشاور میں بھی منعقد کریگی۔خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی میں گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔پرائیڈآف پرفارمنس زرسانگہ کی سٹیج پر آتے ہی اور پرفارمنس نے جہاں گلوکارہ کو خوب داد دہی تو وہی ان کی پرفارمنس پر جھومتے بھی رہے۔ محفل موسیقی سے قبل ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کیا جہاں موجود 30 سے زائد سٹالز ہولڈرز ہنرمندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہنرمندوں نے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات اور پویلین کے انعقاد کو سراہا۔

Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 9 Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 1 Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 3 Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 4 Chitraltimes KPCTA loc mela islamabad music show and award 5

chitraltimes KPCTA pavalian lock virsa 1 chitraltimes KPCTA pavalian lock virsa 6

chitraltimes KPCTA pavalian lock virsa 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68771