Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گہت زاٸنی لنگ روڈ کی مرمت اور کشادگی کے کام کا اغاز، وزیر مواصلات اور ایم پی اے کا شکریہ، عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

گہت زاٸنی لنگ روڈ کی مرمت اور کشادگی کے کام کا اغاز، وزیر مواصلات اور ایم پی اے کا شکریہ، عوامی حلقے

اپر چترال (جمشیداحمد)حکومت امدورفت کے سلسلے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرر ہی ہے جس کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور ہر گاون تک سڑکیں پہنچانے کی عملی اور تعمیری کام ہورہی ہے اور حکومت کا یہ بھی کوشش رہی ہے کہ ہر دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں کم از کم جیب ایبل سڑک پہنچ جاۓ اس سلسلے میں وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا کردار قابل تعریف ہے انہوں نے چترال کے دونوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کشادگی کے لیے فنڈ مختص کیے ہیں اور این ایچ کے مشنری کام کر رہے ہیں جس کے لیے عوام وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود کے مشکور ہیں اس سلسلے میں اج گہت زاٸنی لنگ روڈ کی مرمت کشادگی کے کام کا اغاز کیا گیا ہے جس کے لیے علاقہ موڑکھو گہت زاٸنی کے عوام مفتی اسعد محمود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرخمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

chitraltimes gaht road repair started2


شیئر کریں: