Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے لئے نیا اعزاز، پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کا کپتان فہد خواجہ  سیمت تین کھلاڑیوں کا تعلق  چترال سے 

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے لئے نیا اعزاز، پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کا کپتان فہد خواجہ  سیمت تین کھلاڑیوں کا تعلق  چترال سے

پشاور ( نمایندہ چترال ٹائمز ) پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم میں ٹاپ 3 کھلاڑیوں کا تعلق چترال سے ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کا کپتان فہدخواجہ بھی چترالی ہے چترال کے لٸے نیا اعزازہے

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ساوتھ ایشٸین چمپٸین کیلٸے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا ہے موجودہ نیشنل چمپٸین فہد خواجہ کی قیادت میں 5 رکنی ٹیم امم خواجہ ۔ حسیب خواجہ ۔ شاہ خان خیبر پختونخواہ سے ٹیم میں سلیکٹ ہوے ہیں پانچویں کھلاڑی عاصم قریشی کا تعلق پنجاب سے ٹیم سلیکشن کے لٸے ٹراٸلز کراچی اسلامیہ ٹیبل ٹینس کلب میں منعقد ہوۓ جس میں پاکستان کے ٹاپ 32 کھلاڑیوں نے ٹراٸلز میں شرکت کی۔ اس طرح ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں 4 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جو 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے ساوتھ ایشٸین چمپٸین شپ میں شرکت کریں گے جس میں پاکستان ۔ انڈیا ۔ سری لنکا ۔ بنگلہ دیش ۔ بھوٹان ۔ نیپال اور مالدیپ کے کھلاڑی اور افیشل شرکت کریں گے جس میں پوزیش حاصل کرنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی ورلڈ کوالیفاٸنگ کے لٸے قطر کے شہر دوہا جاٸیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریش کتنی کھلاڑیوں کو اس چمپٸین شپ میں بھیجنے میں کامیاب ہوتی ہے پاکستان سپورٹس بورڈ اور ڈاٸریکٹوریٹ اف سپورٹس خیبر پختونخواہ ان کھلاڑیوں کے لٸے فنڈز فراہم کرتے ہیں یا نہیں اس سے قبل بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز برمنگھم ۔ اسلامک سولیڈیرٹی گیمز ترکی اور جونٸر ایشٸین چمپٸین شپ لاوس میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے ۔

chitraltimes fahad khowja table tinnus captain from chitral 2

chitraltimes pakistan table tinnus players from chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
68672