Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال موڑکھو تورکھو میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں موڑکھو اور معتبرات کا وریجون میں ایک اہم اجلاس, متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو چار دن کی ڈیڈ لاٸن

شیئر کریں:

اپر چترال موڑکھو تورکھو میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں موڑکھو اور معتبرات کا وریجون میں ایک اہم اجلاس, متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو چار دن کی ڈیڈ لاٸن

اپر چترال(جمشیداحمد)بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں علاقہ موڑکھو کا ایک اہم اجلاس تعمیر سیرت کالج وریجون میں منعقد ہوااس اہم اجلاس کی صدارت سماجی شخصیت سابق منیجر میر ایوب نے کی اجلاس میں عماٸیدین علاقہ منتخب لوکل کونسل نماٸیدہ گان اورمعتبرات علاقہ نے شرکت کی۔ ،مقرریں باری باری اپنے تجویز پیش کی اور متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گزشتہ دن ال پارٹیز اجلاس بونی میں لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے لیےجو بجلی بحالی کمیٹی بناٸی گٸی تھی یہ کمیٹی بجلی کی اس لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے اور ریشن پاور ہاوس بجلی کو برابر تقسیم کرنے کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے چاردنوں کے اندرملاقات کرے گی اور اس سلسلے میں عوام کو جلد مطمٸن کرے گی اوریہ مسلہ فوری حل کرواۓ گی بصورت دیگر ہم عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے تنگ امد بہ جنگ عوام عورتوں بچوں سمیت سڑکوں پر نکلنے اور ہر قسم کی قربانی کےلیے بلکل تیار ہیں اس وقت کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ بجلی حکام اور انتظامیہ پر عاٸد ھوگی۔ اور اخر میں ایک قرارداد دستخط کرکے متعلقہ حکام کو بھی بھیج دی گٸ ہے اجلاس میں مولانا جاوید حسین منیجر ظہیر الدین ، چیرمین وی سی وریجون عبدالرفیع ، چیرمین وی سی سہت شیر حبیب ، وائس چیئرمین سلطان سالک، یوتھ کونسلر ضیاء الدین، وائس چیئرمین نوگرام فیض الرحمن، سابق چیرمین نوگرام ناصر الدین، سابق ممبر رحمت اللہ، سابق ممبر غلام نبی نے وعیرہ شریک تھے۔

chitraltimes mulkhow warijun elites meeting on electricity 1

chitraltimes mulkhow warijun elites meeting on electricity 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68657