Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شھید بھٹو نے ملاکنڈ ڈویژن کو 50  سال کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا تھا مذید 10 سالوں کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

شھید بھٹو نے ملاکنڈ ڈویژن کو 50  سال کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا تھا مذید 10 سالوں کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر مطالبہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے زیر انتظام چترال اتالیق بازار میں پیپلز پارٹی کی 55 واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کے صدر سلیم خان سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی خیبرپختونخوا اور مہمان خصوصی خالد پرویز چیرمین تحصیل کونسل دروش تھے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری قاضی فیصل ، سینئر نائب صدر شریف حسین ، تحصیل صدر عالزیب ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری نظار والی شاہ، مہمان خصوصی شہزادہ خالد پرویز اور صدر محفل سلیم خان نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے شاندار الفاظ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک و چترال کیلئے خدمات کو سرہا۔

آخر میں صدر محفل سلیم خان نے شھید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان اور خصوصاً چترال کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کیا اور کہا کہ چترال میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ہوئے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کے 10 سالہ صوبائی حکومت نے ھمارے غریب صوبے کے وسائل کو اپنے دھرنوں میں استعمال کرکے صوبے کو دیوالیہ بنا دیا۔ جھوٹے وعدے کرکے عوام کو بیوقوف بنایا۔ اداروں کو متنازعہ بناکر نفرت پیدا کیا۔ انہوں نے مذید مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید بھٹو نے ملاکنڈ ڈویژن کو 50 سال کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا تھا اب معلوم ہورہا ہے کہ حکومت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ چاہتی ہے ۔ لہذا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کو اگلے 10 سالوں کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔چترال لویر اور اپر میں گندم اور آٹا کی شدید قلت پیدا ہوا ہےلہذا مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری گوداموں سے لوگوں کو سبسیڈائزڈ ریٹ پر گندم اور آٹا بلا تعطل فراہم کیا جائے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں لوگوں کوقطاروں میں کھڑا کرکے خوار نہ کی جائے بلکہ عوام کو وافر مقدار اشیاء خوردونوش فراہم کیا جائے۔لویر اور اپر چترال میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ مطالبہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے بلا تعطل بجلی فراہم کیا جائے ۔ پروگرام کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

chitraltimes ppp chitral lower meeting on 55 years annerversery 4

chitraltimes ppp chitral lower meeting on 55 years annerversery 5

chitraltimes ppp chitral lower meeting on 55 years annerversery 1 chitraltimes ppp chitral lower meeting on 55 years annerversery 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
68633