Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر دروش کی غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کے فروخت کے خلا ف کاروائی ، متعدد دکانیں سیل کردی

شیئر کریں:

اسسٹنٹ کمشنر دروش کی غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کے فروخت کے خلا ف کاروائی ، متعدد دکانیں سیل کردی  گئیں

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی دروش بازار میں غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف کاروائیوں کے دوران متعدد دوکانیں سیل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دروش بازار و ملحقہ علاقوں میں غیر رجسٹرڈ اشیاء خوردونوش کے خلاف رواں ماہ کے آغاز میں کاروائی کا آغاز کیا گیا تھا، تمام متعلقہ دکانداران کو پہلے مرحلے میں آگہی و وارننگ دی گئی تھی اور 25 نومبر تک پراڈکٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا، اس تناظر میں اسسٹنٹ کمشنر دروش و اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے دروش بازار کا معائنہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا، باقیوں کو وارننگ دی گئی، تجار یونین اور دکانداروں کی درخواست پر مختصر اور آخری مہلت دی گئی جس کے اختتام پر بلا تفریق تمام دکانداران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے براڈم چیک پوسٹ کو بغیر این او سی و پراڈکٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اشیاء کی ترسیل مکمل روکنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ بہت جلد سب ڈویژن دروش و دیگر بالائی علاقوں کو ناقص اشیاء خوردونوش سے پاک کردیا جائے گا۔

chitraltimes ac drosh sealed shops 2

لوئر چترال میں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ڈی سی لوئر چترال

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شب خیر آباد ٹمبر سمگلنگ کیس کے مزید دو ملزمان بشمول اہم کردار مطیع اللہ گرفتارکوکر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دروش نے گزشتہ شب خیر آباد میں کاروائی کے دوران پکڑے جانے والے پائیلٹ موٹر سائیکل کے روپوش ڈرائیور ملزم اہم کردار مطیع اللہ کو گرفتار کرلیا، اسی طرح مزکورہ غیر قانونی ٹمبر کا دعویدار مالک بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش کا تفتیش کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے دیگر بااثر کرداروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

اپر چترال میں سینکڑوں کی تعداد میں پولیتھین بیگز کوتلف کر دیا۔ڈی سی اپر چترال

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ہیڈکوارٹرز ایریا بونی میں پولیتھین بیگز کے خلاف کاروائی کی۔ انہوں نے کاروائی کے دوران بہت بڑی تعداد میں بغیر مہر والے شاپنگ بیگز اپنی تحویل میں لیکر تلف کئے۔ انہوں نے جملہ کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ آج کے بعد بغیر مہر والا شاپنگ بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گاکیونکہ حکومت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے لہذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ اس کے علاؤہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی نے مستوج اور اس سے متصل کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے گرانفروشی میں مرتکب متعدد عناصر کے خلاف جرمانے لگائے۔ انہوں نے دکانداروں کو بغیر مہر والے پولیتھین بیگز کے استعمال سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

chitraltimes assistant commissioner mastuj action against polythene bags


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68605