Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے۔کے۔آر۔ایس۔پی۔ کو ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں نمایاں کارکرگی پرانرجی گلوب نینشل ایوارڈ  سے نوازا گیا

شیئر کریں:

اے۔کے۔آر۔ایس۔پی۔ کو ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں نمایاں کارکرگی پرانرجی گلوب نینشل ایوارڈ  سے نوازا گیا

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حدت کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے سلسلےمیں اس مرتبہ پاکستان کے ضلع چترال اور گلگت بلتستان میں خدمات انجام دینے والے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے لوگوں کو ماحول دوست بجلی فراہم کرکے جنگلات کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے صلے میں انرجی گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جس میں 180 ممالک نے پروپوزل پیش کئے تھے ۔ لیکن پاکستان کے اے کے آر ایس پی کاپروپوزل ان میں نمایاں رہا ۔ جو ایوارڈ جیتنے کا سببب بنا ۔ انرجی گلوب ایوارڈ کی نمایندگی اس وقت آسٹریا کر رہا ہے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے عالمی سطح کے اس تقابلی میدان میں اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے اپنی خدمات کے اعتراف کا صلہ قرار دیا ہے ۔

 

اس ایوارڈ کے حصول کے حوالے سےریجنل پروگرام منیجر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اختر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے کے آر ایس پی نے چترال میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے سلسلے میں مقامی لوگوں کی ایندھن کی ضروریات جن کا انحصار جنگلات پر ہے ۔ کو ہائیڈرو پاور کی طرف منتقل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ جس سے چترال اور گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے دونوں اضلاع میں کئی مقامات پر بجلی گھر تعمیر ہوچکے ہیں ۔ اور عوام ان سے روشنی سے لے کر ہیٹنگ اور دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں تاہم ایسے بجلی گھر بھی موجود ہیں ۔ جن کو اپگریڈ اور بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ ان کی استعداد میں بہتری لا کرمزید لوگوں کو بجلی سے استفادے کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں جنگلات زیادہ تر ایندھن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تباہ ہورہے ہیں ۔ جس کا منفی اثر سیلاب ، سلائڈنگ ، جانی و مالی نقصانات کی صورت میں لوگوں کو ملتے ہیں ۔ جبکہ متبادل ایندھن کےطورپر بجلی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں ۔ اورگلوبل وارمنگ کےنتیجے میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے و جنگلات کی افزائش میں پانی سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے ۔

 

کو آرڈینیٹر یوٹیلٹی کمپنیز ہائیڈروپاور اے کے آر ایس پی چترال مہربان خان نے اس ایوارڈ کو چترال اور گلگت بلتستان میں پن بجلی کے مثبت اثرات کو عالمی سطح پر پزیرائی سے تعبیر کیا ہے ۔ مہربان نے بتایاکہ AKRSP نے چترال، گلگت بلتستان میں کمیونٹی کو ساتھ ملا کر ان بجلی گھروں کو مستحکم طریقے سے چلانے کے لے یوٹلیٹی کمپنی کا ماڈل لیکر آیا جو کہ نہایت کامیابی سے چل رہے ہیں ۔ دوسری اہم کامیابی ان دورافتادہ علاقوں میں لوگ بجلی سے Heating and cooking انتہائی کم قمیت اورکم وقت میں کرتے ہیں جو دینا کے کسی بھی ملک میں میسر نہیں ۔۔

chitraltimes maharban recived mhp green energy award

chitraltimes maharban recived mhp green energy award2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
68594