Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے98رب 78روڑ20لاکھ روپے جاری

شیئر کریں:

مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے98رب 78روڑ20لاکھ روپے جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 98رب 78روڑ20لاکھ روپیکے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے7کھرب 27ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے24ارب 37کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 20 ارب 26 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویڑن کے لئے 18 ارب 80کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویڑن کے لیے43کروڑ14لاکھ، ریونیو ڈویڑن کے لئیایک ارب 14کروڑ، مذہبی امور کے لئے 8 کروڑ 58 لاکھ، ریلویز ڈویڑن کے لئے3 ارب 22 کروڑ، پاورٹی ڈویڑن کے لئے7کروڑ 45 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لء72کروڑ10لاکھ،پٹرولیم ڈویڑن کے لئے ایک کروڑ14لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے3کروڑ17 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے لئے34لاکھ، صحت ڈویڑن کے لئے16کروڑ14 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویڑن کے لئے 79کروڑ11 لاکھ، نارکوٹکس ڈویڑن کنٹرول کے لئے3کروڑ64لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویڑن کے لئے6 کروڑ 10لاکھ، لااینڈجسٹس ڈویڑن کے لئے12 کروڑ73 لاکھ،داخلہ ڈویڑن کے لئے40کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویڑن26 کروڑ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویڑن کے لئے3 ارب 48کروڑ 73 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویڑن کے لئے4کروڑ 69 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویڑن کے لئے34 کروڑ76لاکھ، انسانی حقوق ڈویڑن کے لئے ایک کروڑ 75لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویڑن کے لئے ایک ارب64 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے2 ارب 53کروڑ، صوبوں اور سپیشل علاقوں کے لئے 12 ارب 70 کروڑ، فنانس ڈویڑن کے لئیایک کروڑ45 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویڑن کے لئے61کروڑ 51لاکھ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے لئے 6کروڑ36 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویڑن کے لئے 19 کروڑ، ڈیفنس ڈویڑن کے لئے16کروڑ12 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویڑن کے لئے ایک کروڑ60لاکھ،کامرس ڈویڑن کے لیے10کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کے لئے3کروڑ87لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئیایک کروڑ89لاکھ، ایوی ایشن ڈویڑن کے لئے 36کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

 

 

انسدادپولیو مہم شروع، ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شہزاد بیگ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری ذیلی انسدادپولیو مہم پیر سے شروع ہو گئی ہے، انسداد پولیو مہم کو ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کی بروقت اور بار بار ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہے۔ ہائی رسک والے اضلاع ہماری اولین ترجیح ہیں۔پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے خواہاں ہیں، خاص طور پر تمام والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو چھپانے یا حفاظتی قطرے دینے سے انکار کرنے کی بجائے ویکسی نیشن ضرور کروائیں اور قطرے پلوائیں۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ پولیو وائرس اب بھی ہمارے ماحول میں موجود ہے، اور کوئی بھی بچہ اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک کہ تمام بچوں کی ویکسی نیشن نہیں ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور 24/7 واٹس ایپ ہیلپ لائن 0346-777-65-46 پر والدین پولیو قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کی معلومات درج کرسکتے ہیں۔ بچوں میں قوت مدافعت پیدا کرنے اور ممکنہ موت یا عمر بھر کے معذوری سے بچانے کے لیے بار بار پولیو کے قطرے پلانا لازمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68561