Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ خیبرپختونخوا ثقافت و سیاحت کے لحاظ سے منفرد ہے، وزیرزادہ

Posted on
شیئر کریں:

صوبہ خیبرپختونخوا ثقافت و سیاحت کے لحاظ سے منفرد ہے، وزیرزادہ
خیبرپختونخوا کی خواتین عالمی سطح کے تحائف اپنے گھروں پر تیار کرتی ہیں،لوک میلہ میں انکے کام کو پیش کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیا،معاون خصوصی برائے اقلیتی امورکی گفتگو

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ) فوک فیسٹیول آف پاکستان لوک میلہ ملک کی ثقافت کے فروغ اور رونمائی کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے بہترین اندا ز میں صوبے کی چھپی ثقافت کو پیش کیا۔ خیبرپختونخوا پویلین میں ڈی آئی خان، ہزارہ، ملاکنڈ سمیت ضم اضلاع اور دیگر علاقوں سے ہنرمند مرد و خواتین جو خصوصاًگھروں پردستکاری اشیاء بناتی ہیں ان کا سامنے لایاگیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے لوک میلہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا پویلین کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا پویلین میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیااور صوبائی حکومت اور صوبائی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات اور اقدامات کو سراہا۔

 

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی خواتین عالمی سطح کے تحائف اپنے گھروں پر تیار کرتی ہیں جن کی عالمی منڈی تک نہ رسائی ممکن ہو سکی اور نہ انہیں کوئی بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا گیا تاہم آج ٹورازم اتھارٹی نے ان ہنرمندوں کو نہ صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ ساتھ ہی ان کی رونمائی ملک کے تمام فنکاروں، ہنر مندوں اور یہاں آنے والے سیاحوں اور شہروں تک ممکن بنائی۔ ہماراصوبہ خیبرپختونخوا ثقافت و سیاحت کے لحاظ سے منفرد ہے۔ پشاور سمیت صوبہ کی مختلف ڈسٹرکٹ سے ایسے میلے اور شوز منعقد کرانے چاہیے تا کہ ان ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ 25 نومبر سے شروع ہونیوالے فوک فیسٹیول لوک میلہ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں سیاح پویلین کا رخ کرچکے ہیں۔خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام لوک میلہ میں صوبائی پویلین سجایا گیا ہے۔جہاں صوبائی فنکاروں اور ہنرمندوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے تو وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضم اضلاع ٹورازم ونگ کی جانب سے صوبے کی مختلف ڈسٹرکٹس سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کے ہنر کو پیش کرنے کیلئے 30 سے زائددستکاری و ثقافتی اشیاء کے سٹالزلگائے ہیں تاہم اس کیساتھ ساتھ لوک میلہ آنے والے شہریوں اور غیرملکی سیاحوں کیلئے صوبے کی سیاحت سے متعلق معلوماتی ڈیسک اور سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔جس میں صوبے کے سیاحتی مقامات کی معلومات اور محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع اور دیگر پر بنائی گئی ڈاکومنٹریزکے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

 

صوبائی پویلین میں شرکاء کیلئے روایتی حجرہ، قہوہ خانہ، کھانے پینے کے سٹالزسمیت وزیرستانی، گتکا رقص پرفارمنس اور روایتی رباب موسیقی کا تڑکا بھی سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے پویلین کا حصہ ہے۔ دس روزہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی کا انعقاد3 دسمبر کو کیا جائے گاجس میں صوبائی گلوکار پرفارم کرینگے۔

chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 8 chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 7 chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 6 chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 4 chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 3 chitraltimes kp lokvirsa pavaliam wazir zada visit 2


شیئر کریں: