Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کے زیر اہتمام گرم چشمہ، چترال ٹاوں اور دروش میں خواتین کی آواز کو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر زیادہ کوریج اور نمائندگی  دینے کے حوالے سے کمیونٹی سیشن کا انعقاد 

Posted on
شیئر کریں:

چترال پریس کلب کے زیر اہتمام گرم چشمہ، چترال ٹاوں اور دروش میں خواتین کی آواز کو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر زیادہ کوریج اور نمائندگی  دینے کے حوالے سے کمیونٹی سیشن کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال میں خواتین صنفی بنیاد پر غیر مساویانہ سلوک اور گھریلو تشدد سمیت دیگر سماجی مسائل کا شکار ہیں جن کی وجہ سے وہ ذہنی ڈپریشن کا شکار رہتی ہیں۔ چترال پریس کلب کے زیر اہتمام لویر چترال کے گرم چشمہ، چترال اور دروش میں سول سوسائٹی کے کارکن خواتین نے کمیونٹی سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں مرضی کے خلاف شادی، چترال سے باہر بغیر چھان بین کے شادی کرانا، گھریلو فیصلوں میں مکمل نظر انداز کرنا اور پدری جائداد میں حق وراثت سے محرومی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے جبکہ کئی ایک نے امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر والدین اور بھائیوں کی طرف سے لعن طعن کا بھی شکوہ کیا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی بےروزگاری اور کم تعلیم یافتہ خواتین کے لئے اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات کی شدید فقدان کی طرف نشاندھی کی۔

chitraltimes dilshad pari addresing women seminar chitral

اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں تیسری سیشن کی مہمان خصوصی چترال کی پہلی وومن پولیس آفیسر سب انسپکٹر دلشاد پری نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ خواتین اب خاموشی کی روایت کو توڑ کر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی مثبت استعمال کے ذریعے وہ ہراسگی سمیت تمام پیش آمدہ مسائل کو بیان کرسکتی ہیں جس پر ان کی داد رسی ممکن یوگی۔ انہوں نے جدید زمانے کے تناظر میں ویمن راٹٹس کے حوالےسے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں خواتین کو اپنی تحفظ آپ کے لئے ذیادہ اور موثر ذرائع اور مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے خواتین ڈیسک بھی اس مقصد کے لئے قائم کیا ہے جبکہ چترال پریس کلب میں بھی ویمن رپورٹ ک ڈیسک کا قیام بھی ایک خوش آئند ڈیولپمنٹ ہے۔

 

ضلع کونسل کے سابق رکن صفت گل نے خواتین پر زور دیا کہ وہ حالات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کا بھر پور استعمال کرنا سیکھیں اور خود کفالت کو اپنا منزل بنائیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو بھی کوئی مفید ہنر اور اسکل سیکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری ذہنی ڈپریشن کی جڑ ہے۔ انہوں نے چترال پریس کلب کی خواتین کے لئے انیشے ٹیو کی تعریف کی۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہا کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے “خواتین کی معاشی اور سماجی طور پر خودمختاری” BEST4WEER پراجیکٹ کے تحت خواتین کی آواز کو سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارمز پر زیادہ کوریج اور نمائندگی دینے کے لئے کاوشیں جاری ہیں تاکہ وہ موثر طور پر اپنے مسائل اجاگر کرنے کے قابل ہوسکیں۔انہوں کہا کہ چترال پریس کلب میں ویمن رپورٹنگ ڈیسک کا قیام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔

chitraltimes women seminar by chitral press club at garamchashma

chitraltimes women seminar by chitral press club2

chitraltimes women seminar by chitral press club at drosh

chitraltimes women seminar by chitral press club chitral town


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68523