Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استاد کی ترقی و روخصتی کے موقع پر جی پی ایس گشٹ میں پررونق الوداعی تقریب

Posted on
شیئر کریں:

استاد کی ترقی و روخصتی کے موقع پر جی پی ایس گشٹ میں پررونق الوداعی تقریب

اپر چترال(نمایندہ چترال ٹاٸمز)انچارج ٹیچر جی پی ایس گشٹ ظہوراحمدکی ترقی ہوکر ٹرانسفر کے سلسلے میں چترال کے دورآفتادہ علاقہ گشٹ کے  گورنمنٹ پراٸمری سکول میں ان کے اعزاز میں ایک پررونق الوداعی تقریب منعقد کی گٸی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ ایازاحمد نے کی جب کہ مہمان خصوصی معروف صحافی بیوروچیف چترال ٹاٸمز جمشیداحمد تھے تقریب میں سکول کے اساتزہ کرام طلبا اور طالبات نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کے بعد سکول کے بچوں نے حمد باری تعالی نعت رسول مقبول اور تقریر پیش کی۔ استاز قاضی خالد اور مولانا مقبول احمد نے استاز ظہور احمد کی سکول خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوۓ کہاکہ اج ہم اپنے ایک شفیق,مخلص,محنتی اور قابل استازکو الوداع کہ رہے ہیں انہوں نے کہاظہور احمد کا جی پی ایس گشٹ میں تعیناتی کے بعد سکول کی معیار کو بہتر کرنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سکول میں داخلہ کروانے ان کی بہترین تربیت اور بچوں میں قابلیت پیدا کرنے میں ان کا کردار مثالی رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ استاد مخترم کی سکول نظام کو انچارچ کی حثیت سے ذمہ داری کے ساتھ چلانے بچوں اور بچیوں کی والدین اور علاقے لوگوں کے ساتھ سکول کے حوالے سے ہمدردی کھبی فراموش نہیں کی جاۓ گی اورسکول میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاۓ گی۔

۔تقریب کے مہمان خصوصی جمشیداحمد نے  منعقدہ پروگرام کی تعریف کی اساتزہ کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اخر میں صدرے محفل ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس گشٹ ایاز احمد نے استاد ظہوراحمد کو روایتی ٹوپی اور مخترم استاد علاو الدین ساقی نے استاد ظہوراحمد اور مہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار پہناٸی۔ تقریب کی نظامت کی فراٸیض استاز سیف الدین نے انجام دین۔ اسطرح یہ تقریب سکول کی کامیابی کے لیے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸ۔

chitraltimes gps gasht teacher zuhor farewell party4

chitraltimes gps gasht teacher zuhor farewell party2chitraltimes gps gasht teacher zuhor farewell party


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68502