Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستانی صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسزیکم دسمبر سے ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے

Posted on
شیئر کریں:

پاکستانی صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسزیکم دسمبر سے ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے

کراچی(سی ایم لنکس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز مفت میں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے بعد انہیں گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمزون اور میٹا وغیرہ سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور 4 سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے متفقہ طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمعہ کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے جس میں ڈی سی بی کے طریقہ کار کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

 

 

ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات پر مبنی مراسلہ پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا ہے، سید امین الحق

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات پر مبنی مراسلہ پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا ہے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا، خط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں۔سید امین الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی جبکہ فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے، پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں، ضروری ہے کہ مستقبل میں آئی ٹی وٹیلی کام کے حوالے سے فیصلوں میں وزارت کی مشاورت کو لازمی شامل کیا جائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68496